Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کسی کو کھلانے نہ کھلانے کا انحصار بابر اعظم پر ہے؛ ہارون رشید
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > کسی کو کھلانے نہ کھلانے کا انحصار بابر اعظم پر ہے؛ ہارون رشید
کھیل

کسی کو کھلانے نہ کھلانے کا انحصار بابر اعظم پر ہے؛ ہارون رشید

Published April 5, 2023
Tags: Featured سلیکشن کمیٹی کیوں کسی کھلاڑی سے رابطہ کرے لیگز میں اچھا کریں اور جگہ بنائیں وقت کم ہے
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹیم کی سلیکشن کپتان بابر اعظم کی مشاورت سے ہوئی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ تین میگا ایونٹ ایشیاکپ، ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آئندہ برس ہونا ہیں، اس کے مطابق کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس وقت کم ہے،کوچنگ اسٹاف ایک آدھے ہفتے میں فائنل ہو جائے گا۔

مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ون ڈے ٹیم میں سلیکشن پر ہارون رشید نے کہا کہ وہ غیر معمولی لیفٹ ہینڈر بیٹر ہے، حارث سہیل ایشیا کنڈیشنز میں اچھا ثابت ہو سکتا ہے، اگر حارث سہیل فارم اور فٹ رہتے ہیں تو اس سے مڈل آرڈر کو سہارا ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم ہمارا کپتان ہے، اس سے مکمل مشاورت اور ہر کھلاڑی پر بات ہوئی ہے، بابر سے دو تین ملاقاتیں ہوئیں،کسی کی سلیکشن پر اختلاف نہیں ہے، سب ایک پیج پر ہیں، اب بار اعظم پر انحصار ہے کہ کس کو کھلاتے ہیں اور کس کو نہیں۔

بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق چیف سلیکٹر نے کہا کہ اس کی کپتانی کے حوالے سے صرف افواہیں رہی ہیں، میں نے تو اس حوالے کبھی بات نہیں کی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ڈراپ ہونے والے جارحانہ بلے باز اعظم خان سے متعلق ہارون رشید نے کہا کہ اعظم کو خود بھی دیکھنا ہے کہ کون سی کمزوری ہے اور اس پر کام کرکے واپس آنا ہے، اعظم کو اسپنرز کے خلاف مشکل ہوئی ہے، اس پر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی ڈراپ ہو جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا کم بیک نہیں ہو گا، حارث سہیل اور اعظم خان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

ہارون رشید کا کہنا تھا کہ اب ہر کھلاڑی کہیں بھی بیٹنگ کرسکتا ہے، کسی کا کوئی مخصوص نمبر نہیں ہے، ہمارے پاس ایشیا کپ سے قبل 8 ون ڈے میچز ہیں،ان 8 ون ڈے میچز میں ہمیں بہت کچھ دیکھنا ہے،ہم نے ون ڈے میچز بہت کم کھیلے ہیں،کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ٹورز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عامر جمال کو پاکستان شاہینز میں شامل کیا گیا ہے، ہم نے تیس پینتیس کھلاڑیوں کو ذہن میں رکھا ہوا ہے، ان میں سے کئی کھلاڑی پاکستان شاہینز کے ساتھ جا رہے ہیں۔

ہارون رشید نے کہا کہ شاداب خان بہت کم کرکٹ کھیلا ہے، اس کو موقع دینا بنتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا، میں کسی ٹیم کو ہلکا نہیں سمجھتا، ہمارے ہاں ہار جیت پر زیادہ ایشو ہوتے ہیں، دنیا میں ایسا نہیں ہوتا، کوئی ٹیم ہارنے کے لیے میدان میں نہیں اترتی۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کیوں کسی کھلاڑی سے رابطہ کرے گی؟ سب کے لیے دروازے کھلے ہیں، لیگز میں اگر کھیلتے ہیں تو وہاں اچھا کریں اور جگہ بنائیں۔

TAGGED:Featuredسلیکشن کمیٹی کیوں کسی کھلاڑی سے رابطہ کرےلیگز میں اچھا کریں اور جگہ بنائیںوقت کم ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بےجا سختی بچوں میں دیرپا ذہنی مسائل کا باعث بن سکتی ہے،تحقیق
Next Article حکومت کا سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سےانکار، قانونی آپشنز پرغور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

انتخابی نتائج قبول نہیں،غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں،اسٹیبلشمنٹ دور رہے: فضل الرحمان کا مطالبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ…

June 30, 2024
صحت

انسانی دماغی بافت کی نئی تحفظاتی تہہ دریافت

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): سائنس دانوں نے دماغ کے اندر مدافعتی خلیوں کے حامل بافتوں کی ایک نئی تہہ دریافت…

January 8, 2023
تازہ ترینصحت

سندھ میں میڈیکل کا داخلہ ٹیسٹ آج دوبارہ ہو رہا ہے

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): سندھ بھر کے میڈیکل، ڈینٹل کالجز اور جامعات کا داخلہ ٹیسٹ آج ایک مرتبہ پھر ہو رہا…

November 19, 2023
پاکستان

مخصوص نشستوں کا کیس: سال کا وقت لینے کے باوجود PTI انٹراپارٹی انتخابات نہیں کروا سکی، چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ…

July 1, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?