مہاراشٹرا بھارت (ویب ڈیسک): انڈیا اس وقت انتہا پسندی کے عروج پر پہنچ چکا ہے . جہاں نہ صرف مذہبی بلکہ سیاسی و سماجی زندگی میں بھی اس کےنقصانات اب منظرعام پر +نے لگے ہیں . حال ہی میںایسے واقعات سامنے آئے ہیں. بالوں کی کٹنگ پسند نہ آنے پر 13 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔ جبکہ اس سے قبل ایک واقعہ محبت میںناکامی کی بنا پر کیا گیا . جس کی تفصیل ملاحظہ ہو ، مجھ سے شادی کیوں نہیں کی؟ لڑکے نے محبوبہ کو ہوم تھیٹر میں بم بھیج دیا، دولہا ہلاک ہوگیا.
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیاجہاں 13سالہ لڑکا اپنے بالوں کی کٹنگ کیلئے حجام کے پاس گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکے کی فیملی کا کہنا ہےکہ لڑکا 8 ویں جماعت کا طالب علم تھا اور اپنے بالوں کی کٹنگ سے ناخوش تھا، اسے چھوٹے بال پسند نہیں آئے اور اس کے مطابق وہ اس میں اچھا نہیں لگ رہا تھا۔
پولیس کے مطابق اپنے بالوں کی کٹنگ سے دل برداشتہ ہوکر لڑکے نے 16 ویں منزل پر واقع اپنے باتھ روم کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔