Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شام کے ریڈار سسٹم اور آرٹلری پوسٹوں پر اسرائیل کے فضائی حملے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > شام کے ریڈار سسٹم اور آرٹلری پوسٹوں پر اسرائیل کے فضائی حملے
دنیا

شام کے ریڈار سسٹم اور آرٹلری پوسٹوں پر اسرائیل کے فضائی حملے

Published April 9, 2023
Tags: Featured امریکی اتحادیوں میں بھی شدید ردعمل عرب دنیا میں غم و غصہ کی لہر
Share
SHARE

دمشق (ویب ڈیسک): اسرائیلی جیٹ طیاروں نے شام کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے کی جانب رات بھر راکٹ داغے گئے۔خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے دارالحکومت دمشق کے آس پاس دھماکوں کی خبر دی جبکہ اسرائیل نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں کی جانب 6 راکٹس داغے جانے کے بعد اس کی افواج رات بھر شامی علاقے کو نشانہ بناتی رہیں۔اسرائیل نے کہا کہ آرٹلری اور ڈرون حملوں نے راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا اور اس کے بعد شامی فوج کے ایک کمپاؤنڈ، فوجی ریڈار سسٹم اور آرٹلری پوسٹوں پر فضائی حملے کیے گئے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج ’ریاست شام کو اپنی سرزمین میں ہونے والی تمام سرگرمیوں کے لیے ذمہ دار سمجھتی ہے اور وہ اسرائیلی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کسی بھی کوشش کی اجازت نہیں دے گی۔‘

دوسری جانب شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے فضائی دفاع نے اسرائیلی حملوں کا جواب دیا اور کچھ اسرائیلی میزائلوں کو روک دیا، حملوں کے نتیجے میں صرف مادی نقصان ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل جب شامی سرزمین سے راکٹ داغے گئے تھے تو گولان کی پہاڑیوں کے قصبوں کے قریب سائرن بجے تھے تاہم کوئی تباہی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر نے کے بعد 1981 میں 12 سو مربع کلومیٹر کے علاقے کو اپنے اندر ضم کرلیا تھا، اس اقدام کو زیادہ تر عالمی برادری نے تسلیم نہیں کیا۔

فوج نے بتایا کہ صرف تین راکٹ اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے میں داخل ہوئے جن میں سے دو کھلی زمین پر گرے اور تیسرے کو فضائی دفاعی نظام نے روک لیا۔

لبنان میں مقیم المیادین ٹی وی نے کہا کہ راکٹ حملوں کی ذمہ داری القدس بریگیڈز نے قبول کی جو ایران کی حمایت یافتہ فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کا مسلح ونگ ہیں۔

جمعرات کو جنوبی لبنان سے اسرائیل کی جانب 30 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے تھے، جس کے بعد لبنان اور غزہ میں اسلامی تحریک حماس سے منسلک مقامات پر اسرائیل کی جانب سے سرحد پار جوابی حملے کیے گئے۔

یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر حالیہ دنوں میں اسرائیلی پولیس کے چھاپوں سے پوری عرب دنیا میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے مابین تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سرحد پار حملوں کا یہ تبادلہ ہوا۔

اسرائیل نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد ان گروہوں کو ختم کرنا تھا جنہیں پولیس انتہا پسند کہتی ہے جو پٹاخوں اور پتھروں سے لیس تھے اور مسجد میں چھپ گئے تھے۔

تاہم رمضان کے مقدس مہینے کے دوران چھاپوں نے اسرائیل کے امریکی اتحادیوں میں بھی شدید ردعمل اور تشویش پیدا کی، مسجد کے اندر سے سامنے آنے والی موبائل فون کی فوٹیجز میں پولیس کو نمازیوں کو مارتے ہوئے دکھایا گیا۔

یروشلم کے قدیم شہر میں مسجد الاقصیٰ جو مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لیے مقدس ہے اور دونوں کے درمیان خاص طور پر یہودی زائرین کی جانب سے مسجد کے احاطے میں غیر مسلم عبادات پر پابندی کی خلاف ورزی کے باعث ایک دیرینہ تنازع کا نکتہ رہا ہے۔

سال 2021 میں وہاں پر تشدد نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 10 روزہ جنگ شروع کرنے میں مدد کی تھی۔

TAGGED:Featuredامریکی اتحادیوں میں بھی شدید ردعملعرب دنیا میں غم و غصہ کی لہر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈراما انڈسٹری کےنامور ادکار طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے
Next Article بالی ساحل: وہیل مچھلیوں کی پراسرار اموات میں‌تیزی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی پہلی کامیابی، جاپان کو ہراکر دوسرے نمبر پر آگیا

شہنگھائی (اسپورٹس ڈیسک): ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے…

September 11, 2024
پاکستان

کراچی:رینجرز کا CTDسول لائنزپر چھاپہ،عراق سے واپس آیا شہری بازیاب، SSPمعطل

کراچی (ویب ڈیسک): رینجرز نے چند روز قبل اٹھائے گئے شہری کو بازیاب کرالیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق رینجرز…

May 22, 2024
پاکستان

الیکشن منسوخ کرنےکی بات ہو رہی ہے، ایسی کسی صورتحال کا دفاع کرینگے : خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہےکہ ملک میں الیکشن منسوخ قرار دیے جانے کی…

July 18, 2024
دنیا

کواڈ اجلاس:’چین ہمارا امتحان لے رہا ہے،‘ امریکی صدر کی بند کمرے میں ہونیوالی گفتگو سامنے آ گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر جو بائیڈن کی کواڈ سربراہان کے اجلاس میں بند کمرے میں ہونے والی گفتگو سامنے…

September 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?