Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کمسن ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کیس: ایس ایچ اواورڈاکٹر گرفتار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کمسن ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کیس: ایس ایچ اواورڈاکٹر گرفتار
پاکستان

کمسن ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کیس: ایس ایچ اواورڈاکٹر گرفتار

Published August 17, 2023
Tags: Featured اس کی اہلیہ فرار ہو گئی مرکزی ملزم اسد شاہ گرفتار
Share
SHARE

خیرپور (ویب ڈیسک): رانی پور میں 10 سال کی ملازمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کیس میں لاپرواہی برتنے پر معطل ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا گیا۔گزشتہ روز سندھ کے علاقے رانی پورمیں بااثر پیرکی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا۔

نوشہرو فیروز کے رہائشی ندیم علی کی بیٹی کے جسم پر تشدد کے نشانات کی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات نظرآرہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء کے بیانات لیے ہیں، بچی کے جسم پرتشدد کے نشانات نہیں جبکہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے بیٹی حویلی میں کام کرتی تھی، پیٹ میں درد ہوا اور انتقال کرگئی۔

اس معاملے پر پولیس کی غفلت بھی سامنے آئی ہے، رانی پور پولیس نے جاں بحق بچی کا میڈیکل اور پوسٹ مارٹم کرائے بغیر ہی کیس داخل دفتر کردیا۔

متوفی بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ غریب ہیں، بیٹی حویلی میں کام کرتی تھی، فون پر بتایا کہ پیٹ میں درد سے انتقال ہوا ہے۔

تاہم ملازمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کیس میں لاپرواہی برتنے پر رانی پور کے معطل ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس کے علاوہ بچی کی موت سے متعلق غلط بیانی پر نجی اسپتال کا ڈاکٹر بھی پکڑ لیا گیا ہے۔گرفتار ڈاکٹر نے تشدد کے بجائے بچی کی موت بیماری قرار دی تھی۔

رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مرکزی ملزم اسد شاہ اور اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں قتل اور تشدد کی دفعات شامل ہیں ۔

بعد ازاں واقعہ کے مرکزی ملزم اسد شاہ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کی اہلیہ فرار ہو گئی ہے۔ملزم کو آج عدالت پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کام زیادہ لیتے تھے ۔تنخواہ بھی نہیں دیتے تھے ،معمولی بات پرتشدد کرتےتھے، فون پربچی کے بیمار ہونے کی اطلاع دی،بعد میں انتقال کا بتایا۔

ایس ایس پی خیرپور میر روحیل کھوسو کاکہناہے کہ کل ہمیں اطلاع ملی کہ بچی کی پر اسرار موت ہوئی ہے، میں نے اے ایس پی گمبٹ کو بھیجا تھا کہ بچی کے والدین سے ملاقات کرے، اے ایس پی سے کہا تھا کہ بچی دفنائی نہیں گئی تو پوسٹ مارٹم کرایا جائے، بچی کو دفنا دیا گیا تھا، اےایس پی نے ورثاء کا بیان لیا، بچی کےورثاء کہہ رہے تھے کہ کوئی ٹارچرنہیں ہے، بچی کی موت طبعی ہے۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ آج عدالت سے قبرکشائی کی اجازت لے کر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

TAGGED:Featuredاس کی اہلیہ فرار ہو گئیمرکزی ملزم اسد شاہ گرفتار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز معطل، نوٹیفکیشن جاری
Next Article بھارت میں ڈینگی بے قابو: اداکارہ زرین خان بھی ڈینگی کا شکار ہوگئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبویڈیوز

جنوبی افریقہ میں ہاتھی کو آیا غصہ ، سیاحوں کے ٹرک کو ہوا میں‌اچھال دیا

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک): جنوبی افریقہ کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ہاتھی کو سیاحوں پر مشتمل…

March 23, 2024
پاکستان

حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، فضل الرحمان

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ…

September 28, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی:سندھی مسلم سوسائٹی میں بڑی ڈکیتی،ملزمان شہری سے ایک کروڑ روپے چھین کر فرار

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں ملزمان نے شہری سے ایک کروڑ روپے چھین لیے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ کراچی…

August 7, 2024
صحت

چائے پاپے کا ناشتہ کرنیوالے ہوجائیں‌خبردار!

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): ناشتے کیلئے چائے اور پاپوں کاجوڑ بہترین تصور کیا جاتا ہے اور بیشتر لوگ چائے پاپا…

January 12, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?