Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پنجاب اسمبلی انتخابات کے فنڈز کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی؛وفاقی کابینہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پنجاب اسمبلی انتخابات کے فنڈز کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی؛وفاقی کابینہ
پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی انتخابات کے فنڈز کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی؛وفاقی کابینہ

Published April 9, 2023
Tags: حکومتی قانونی ٹیم بھی شریک وفاقی کابینہ اجلاس ویڈیو لنک پر وفاقی کابینہ اجلاس
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جبکہ بیشتر کابینہ اراکین بھی ویڈیولنک پر ہی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ، ساجد طوری، وزیراعظم کے مشیر امیر مقام ، وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع، وزیرمملکت ہاشم نوتیزئی وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا سردار ایاز صادق، سعدرفیق سمیت کابینہ کے چند اراکین ماڈل ٹاؤن لاہور سے شریک ہوئے، وفاقی کابینہ اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی، اجلاس میں اہم نوعیت کے امور پر غور جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے یا نہ دینے سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا اور صدر مملکت کے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل واپس بھجوائے جانے پربھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز کی منظوری نہیں دی جا سکی، وفاقی کابینہ نے پنجاب انتخابات فنڈز کا معاملہ قومی اسمبلی بھجوانے کی منظوری دیدی، اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے پارلیمنٹ سپریم ہے جو فیصلہ کرے اس کا اختیار ہے، پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے فنڈز کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کو 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دینے کا حکم دیا تھا اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ 11 اپریل تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے چند روز قبل عدالتی اصلاحات کا بل منظور کر کے توثیق کے لیے صدر پاکستان کو بھیجا تھا تاہم صدر عارف علوی نے بل نظر ثانی کے لیے واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، بل قانونی طور پر مصنوعی اور ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، میرے خیال میں اس بل کی درستگی کے بارے میں جانچ پڑتال پوری کرنے اور دوبارہ غور کرنے کے لیے واپس کرنا مناسب ہے۔

TAGGED:حکومتی قانونی ٹیم بھی شریکوفاقی کابینہ اجلاسویڈیو لنک پر وفاقی کابینہ اجلاس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رحیم یار خان: کچے میں آپریشن،ڈاکوؤں کی آئی جی پنجاب پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی
Next Article پروفیسر اجمل ساوند کےقتل اور قبائلی تنازعات کیخلاف احتجاج، قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے؛ ڈاکٹر قادرمگسی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو اتوار کو جلسہ کرنے سے روک دیا

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار کو جلسہ کرنے سے روک…

March 16, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی: نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

کراچی(ویب ڈیسک): ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ7 مئی 2024…

April 18, 2024
پاکستان

لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: شاعر فرہاد لاپتا کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ لوگوں کو لاپتا…

May 16, 2024
پاکستان

بارکھان واقعہ: متاثرین کا لاشوں سمیت دھرنا ،جے آئی ٹی بن گئی

بارکھان (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع بارکھان میں تین افراد کےقتل کےمعاملے کی تحقیقات کیلئے حکومت بلوچستان نے مشترکہ تحقیقاتی…

February 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?