Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’پاکستان میں تپِ دق بڑھ گیا، 2 برس میں 6 لاکھ افراد تپِ دق کا شکار بنے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > ’پاکستان میں تپِ دق بڑھ گیا، 2 برس میں 6 لاکھ افراد تپِ دق کا شکار بنے
صحت

’پاکستان میں تپِ دق بڑھ گیا، 2 برس میں 6 لاکھ افراد تپِ دق کا شکار بنے

Published April 11, 2023
Tags: Featured آگاہی کی کمی تپ دق اور اس کی علامات علاج کہاں سے کرایا جائے
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): پاکستان میں گزشتہ 2 برس کے دوران 6 لاکھ 11 ہزار افراد تپِ دق کا شکار ہوئے جبکہ 48 ہزار ایچ آئی وی منفی اور 21 سو ایچ آئی وی مثبت افراد تپِ دق کے سبب انتقال کر گئے لیکن صرف 55 فیصد کیسز ہی رپورٹ ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات ’اسٹاپ ٹی بی پاکستان‘ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر شرف علی شاہ نے ایک سیمینار کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس حوالے سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق تقریب کا اہتمام اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ پاکستان نے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) اور فائزر پاکستان کے اشتراک سے کیا تھا۔

تپِ دق کے کم کیسز رپورٹ ہونے کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر شرف علی شاہ نے کہا کہ تپ دق اور اس کی علامات کے بارے میں کج فہمی (آگاہی کی کمی)، علاج کہاں سے کرایا جائے اس بارے میں ناقص معلومات اور سرکاری صحت کی سہولیات پر انسداد تپِ دق ادویات کی دستیابی سے متعلق غلط فہمی، نقل و حمل کی لاگت اور یومیہ اجرت کا نقصان کچھ اہم عوامل ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ اور اس کے شراکت تپِ دق کے صحت، سماجی اور معاشی طور پر تباہ کن اثرات کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اکٹھا ہوتے ہیں اور اس وبا کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ایچ آئی وی ٹی بی کے مشترکہ انفیکشن پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر افشاں عیسانی، صوبائی ٹی بی ایڈوائزر سی ڈی سی سندھ نے کہا کہ تپ دق اور ایچ آئی وی، دونوں انفیکشن ایک دوسرے کو سہولت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد میں تپِ دق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور دونوں بیماریوں کا اکٹھا علاج زیادہ مشکل ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی کے نئے کیسز کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے، سال 2022 کے دوران ملک میں ایچ آئی وی کے تقریباً 30 ہزار نئے کیسز رجسٹر کیے گئے۔

ڈاکٹر سلیم کاظمی، سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر سی ڈی سی نے کہا کہ عالمی سطح پر تپِ دق کے خاتمے کی حکمت عملی کو نافذ کرنے کے لیے بہت کچھ کیا جا رہا ہے، کچھ حالیہ پیش رفتوں میں حساس تپِ دق کے علاج کی مدت کو بعض صورتوں میں 4 ماہ تک اور منشیات کے خلاف مزاحم ٹی بی کے لیے 6 ماہ تک کم کرنا شامل ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کثیر الادویاتی مزاحم تپِ دق اس وقت بڑھتی ہے جب مریض کورس مکمل کیے بغیر ادویات لینا چھوڑ دیتے ہیں، یوں وائرس اتنا مضبوط ہو جاتا ہے کہ علاج کی لاگت 10 گنا بڑھ جاتی ہے۔

TAGGED:Featuredآگاہی کی کمیتپ دق اور اس کی علاماتعلاج کہاں سے کرایا جائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گویائی سے محروم افراد کیلیے خوشخبری، ہونٹ ہلانے سے الفاظ سمجھنے والاعینک ایجاد
Next Article سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز تعینات، صدر نےمنظوری دیدی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

سعودی عرب کا یوم تاسیس:رونالڈوکاروایتی لباس اورتلوار لیکر رقص

ریاض (اسپورٹس ڈیسک): پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی عرب کے یوم تاسیس پر روایتی لباس اور تلوار…

February 23, 2023
پاکستانکاروبار

پاکستان میں تیل مہنگا، عالمی منڈی میں قیمتیں گرگئیں

کراچی (ویب ڈیسک): کساد بازاری کے خدشات کے پیشِ نظرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم…

March 11, 2023
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد شروع:پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اظہاردلچسپی کی درخواستیں 3 مئی تک طلب کرلی گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے اظہاردلچسپی کی درخواستیں 3 مئی تک طلب…

April 2, 2024
کھیل

ذکا اشرف کا مین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ معاوضےکو دگنا کرنےکا اعلان

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اعلان کیا ہے…

August 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?