ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کیا ہے۔سلمان خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے روز مرہ کے معاملات کے حوالے سے مداحوں کو باخبر رکھتے ہیں۔
دبنگ اداکار نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر جم سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ انہیں ٹانگوں کی ورزش سے نفرت کرنا پسند ہے اور اس کے بعد ان کی ’حالت خراب‘ ہو گئی ہے۔
Love hating legs day . Halat kharaab @beingstrongind #BeingStrong #KBKJ pic.twitter.com/13X5ujNJ6q
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 13, 2023
ٹانگوں کی ورزش کو اکثر جِم جانے والے افراد کی جانب سے مشکل اور سخت ترین ورزش قرار دیا جاتا ہے تاہم اداکار کے مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان فٹنس اور جِم کے دلدادہ ہیں اور آئے دن سوشل میڈیا پر جِم سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں جنہیں مداح خوب سراہتے ہیں۔