Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان میں دہشت گردکارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت تشویش ناک ہے؛ خواجہ آصف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان میں دہشت گردکارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت تشویش ناک ہے؛ خواجہ آصف
پاکستاندنیا

پاکستان میں دہشت گردکارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت تشویش ناک ہے؛ خواجہ آصف

Published July 15, 2023
Tags: Featured دہشت گردکارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت تشویش ناک
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونےکا حق نہیں ادا کر رہا، افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کر رہا۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں50 سے 60 لاکھ افغان شہریوں کو 40 سے 50 سال سے حقوق کے ساتھ پناہ میسر ہے لیکن اس کے برعکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لیکن اب یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائےگا۔

افغانستان ھمسایہ اور برادر ملک ھونے کا حق نہیں ادا کر رہا اور نہ ھی دوہہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ھے. 50/60 لاکھ افغانوں کو تمامتر حقوق کیساتھ پاکستان میں 40/50 سال پناہ میسر ھے. اسکے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دھشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گائیں میسر ھیں. یہ صورت…

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 15, 2023

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی کوئٹہ گیریژن کے دورے کے موقع پرکہا تھا کہ مسلح افواج کو افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی محفوظ پناہ گاہوں اور آزادانہ دہشت گرد کارروائیوں پر شدید تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگی اور عبوری حکومت حقیقی معنوں میں دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنائےگی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت ایک اور اہم تشویش ناک پہلو ہے جس پر فوری توجہ دینے اور اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے، اس طرح کے دہشت گرد حملے ناقابل برداشت ہیں، ان حملوں پر سکیورٹی فورسز کی طرف سے موثر جوابی کارروائی ہوگی۔

یاد رہےکہ فروری 2020 میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان 18 سالہ طویل جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، اس معاہدے پر پہنچنے کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی تھا، جس پر امریکا اور طالبان دونوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

دوحہ معاہدے کے تحت افغان طالبان نے اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ افغان سرزمین امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال بھی نہیں آنے دی جائےگی۔

TAGGED:Featuredدہشت گردکارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت تشویش ناک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میں واپس آؤں گا ، آپ کو ان تمام کارروائیوں کا جواب دینا ہوگا؛ عمران خان کا JIT ٹیم سے مکالمہ
Next Article ہالی وڈ رائٹرز کی تاریخی ہڑتال: انڈسٹری کا تمام کاروبار ٹھپ ہوگیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پی ایس ایل9 کا تیسرا میچ: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے ہرا دیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو با…

February 18, 2024
دنیا

شام: داعش کا شامی فوجی چوکی پر حملہ، 10 فوجی اہلکار ہلاک

دمشق (ویب ڈیسک): شام کے صوبے رقہ میں داعش کے جنگجوؤں نے گھات لگا کر شامی فوج پر حملہ کردیا…

August 8, 2023
انٹرٹینمنٹ

آرٹس کونسل کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول جاری: آج تھیٹر پلے ’کراچی کا بچھو‘ پیش کیا جائے گا

کراچی (شوبز ڈیسک): ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج پاکستانی تھیٹر پلے ’کراچی کا بچھو‘ پیش کیا جائے گا.جیو نیوز اور…

September 30, 2024
انٹرٹینمنٹ

غزہ: اسرائیلی حملےپھنسی ہوئی آبادی پر جان بوجھ کر بمباری اور قتل ہے؛انجیلینا جولی

نیو یارک (شوبز ڈیسک): انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے غزہ میں اسرائیل کی…

November 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?