Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عوام طاقت کامحور،اختیارمنتخب نمائندوں کےذریعےاستعمال ہوگا: آرمی چیف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عوام طاقت کامحور،اختیارمنتخب نمائندوں کےذریعےاستعمال ہوگا: آرمی چیف
پاکستان

عوام طاقت کامحور،اختیارمنتخب نمائندوں کےذریعےاستعمال ہوگا: آرمی چیف

Published April 14, 2023
Tags: Featured ان کیمرہ اجلاس سے اظہار خیال وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا ان کیمرا سیشن
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ طاقت کا محور عوام ہیں، آئین کہتا ہے اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا ان کیمرا سیشن ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔آرمی چیف کی آمد پر اراکین اسمبلی اور وفاقی وزرا نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا جبکہ عسکری حکام کی جانب سے شرکاء کو ملکی سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف نے 1973 کے آئین کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر ارکان کو مبارکباد دی اور کہا کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ طاقت کا محور عوام ہیں، آئین کہتا ہے اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا، آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کے مظہر ہیں، عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔

قومی سلامتی کے ان کیمرہ سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا یہ نیا آپریشن نہیں بلکہ ہول آف نیشل اپروچ ہے، یہ عوام کے غیر متزلزل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جس میں ریاست کے تمام عناصر شامل ہیں، اللہ کے فضل سے اس وقت پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا اس کامیابی کے پیچھے ایک کثیر تعداد شہداء و غازیان کی ہے، شہداء و غازیان نے اپنے خون سے اس وطن کی آبیاری کی، ان میں 80 ہزار سے زائد افراد نے قربانیاں پیش کیں جن میں 20 ہزار سے زائد غازیان اور 10 ہزار سے زائد شہداء کا خون شامل ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا یہ ایک کمپین ہے جو ریاست پاکستان کی پہلے سے منظور شدہ اور جاری اسٹریٹجی ڈائیلاگ اور ڈویلپمنٹ پر مبنی ہے، اس مہم میں سکیورٹی اداروں کے علاوہ حکومت کے تمام عناصر شامل ہوں گے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا دہشت گردوں کے لیے ریاست کی رٹ کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں، دہشتگردوں سے مذاکرات کا خمیازہ ان کی مزید گروہ بندی کی صورت میں سامنے آیا، ملک میں دائمی قیامِ امن کے لیے سکیورٹی فورسز مستعد ہیں، اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں۔

ان کیمرہ اجلاس سے اراکین قومی اسمبلی کے اظہار خیال کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اختتامی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہمیں نئے اور پرانے پاکستان کی بحث کو چھوڑ کر اب ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے، پاکستان کے پاس وسائل اور افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں ہے، عوام کے منتخب نمائندے منزل کا تعین کریں، پاک فوج پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔

اراکین قومی اسمبلی نے ڈیسک بجا کر اور تالیوں سے آرمی چیف کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔

TAGGED:Featuredان کیمرہ اجلاس سے اظہار خیالوزیراعظم کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا ان کیمرا سیشن
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بحریہ ٹاؤن سے ملیر ہالٹ روٹ پر پیپلز الیکٹرک بس سروس شروع
Next Article پہلا ٹی20 : نیوزی لینڈ 94 پر ڈھیر، پاکستان 88 رنز سے کامیاب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا: صدر اے سی سی کا اعلان

(اسپورٹس ڈیسک): ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ایشین…

July 26, 2025
انٹرٹینمنٹ

کبھی پلے بوائے نہیں رہا: جاوید شیخ

(ویب ڈیسک ): پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی پلے بوائے نہیں رہے۔حال…

June 6, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

ملکی سلامتی اور وقار کیلئے ایکس پر پابندی لگائی: وزارت داخلہ کا عدالت میں جواب

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): وفاقی وزارت داخلہ نے ایکس پر عائد پابندی کا عدالت میں دفاع کرتے ہوئے اسے ملکی…

July 8, 2024
پاکستان

سینئر پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے 24 نومبر کو احتجاج کے اعلان سے ناخوش

(ویب ڈٰیسک): اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کئی اہم رہنما بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد…

November 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?