چمن (ویب ڈیسک): چمن سمیت سرحدی اضلاع میں چینی کی سپلائی پرپابندی عائد کردی گئی۔
ہول سیلرز کے مطابق افغان سرحدی پاکستانی علاقوں میں چینی نایاب ہوگئی ہے اور سرحدی شہروں میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
لیویز حکام کےمطابق چینی کے ٹرک مختلف مقامات پر روک دیے گئے ہیں۔
ڈی سی کا کہنا ہےکہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ٹاسک فورس چینی سپلائی کاجائزہ لے رہی ہے۔