Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جامعہ کراچی:رہائشی کالونی میں ڈکیتی، پولیس و رینجرزنےناکام بنادی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جامعہ کراچی:رہائشی کالونی میں ڈکیتی، پولیس و رینجرزنےناکام بنادی
پاکستان

جامعہ کراچی:رہائشی کالونی میں ڈکیتی، پولیس و رینجرزنےناکام بنادی

Published April 15, 2023
Tags: Featured کالونی میں رہائش پذیرممتاز علمی شخصیت کے گھر ڈکیتی ملوث ملزم اور ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں رینجرز اور پولیس نے پروفیسر کے گھر ڈکیتی کی واردات مشترکہ کارروائی کے ذریعے ناکام بنادی اور ملوث ملزم اور ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرز اور پو لیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی کی رہائشی کالونی میں رہائش پذیرممتاز علمی شخصیت کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم اور ملزمہ کو رنگے ہا تھوں گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات (12 تولے سونا)، 7 عدد موبائل فونز، ایک عدد ڈمی پستول، موٹرسائیکل اور نقدی بھی برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردیے گئے۔

بیان کے مطابق ملزمان کراچی یونیورسٹی کی اسٹاف کالونی کے رہائشی پرو فیسر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے اور گھر کے افراد کو یر غمال بنایا ہوا تھا، رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر واردات ناکام بنادی اور گھر کے یرغمال افراد کو بازیاب کرالیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ گھر کی ملازمہ ڈکیتی کی واردات کرانے میں ملو ث ہے اور اس کی نشان دہی اور معلومات کی بنا پر اس ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی۔

ملزم نے مز ید انکشاف کیا کہ ملزمہ کے ساتھ 5 برس سے اس کے تعلقات ہیں اور وہ دونوں اس ڈکیتی کی منصوبہ بندی یکم رمضان المبارک سے کر رہے تھے۔

ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ’ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائمز اور مزاحمت پر قتل جیسے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں ماہ 9 اپریل کو سندھ رینجرز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو مبینہ طور پر کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ 30 مارچ کو کراچی کے علاقے گارڈن میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ان کی اسسٹنٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

21 مارچ کو پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں 2 موبائل فون کی دکانوں میں لوٹ مار پر ایک سابق رینجرز اہلکار سمیت 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

2 مارچ کو کراچی کے علاقے بہادر آباد میں مسلح ڈاکو ایک بلڈر سے 5 کروڑ 94 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

TAGGED:Featuredکالونی میں رہائش پذیرممتاز علمی شخصیت کے گھر ڈکیتیملوث ملزم اور ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سوڈان:آرمی اور پیرا ملٹری فورسزمیں جھڑپیں، دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا
Next Article بابر کی شاندار سنچری، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 193 رنز کا ہدف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

صدرنے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 کو نظرثانی کے لیے واپس بھیج…

April 8, 2023
پاکستانتازہ ترین

کریم آباد کراچی میں نجی ہسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): کراچی میں نجی ہسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ…

February 15, 2023
پاکستانتازہ ترین

غیر ملکیوں کی انخلا مہم پر سوالات کھڑے ہوگئے: افغانیوں کے چمن سے واپس کراچی پہنچنے کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک): غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کا انخلا جاری ہے اور ایسے میں کراچی سے…

November 10, 2023
انٹرٹینمنٹ

’کالکی2898‘ کا نیا ریکارڈ، پرابھاس نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): سپر اسٹار اداکارہ پرابھاس کی فلم ’کالکی2898‘ نے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا اور شاہ رخ…

August 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?