Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آرٹی فیشل انٹیلی جنس انسانیت کیلیےسب سے بڑا خطرہ ہے؛ ایلون مسک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > آرٹی فیشل انٹیلی جنس انسانیت کیلیےسب سے بڑا خطرہ ہے؛ ایلون مسک
سائنس و ٹیکنالوجی

آرٹی فیشل انٹیلی جنس انسانیت کیلیےسب سے بڑا خطرہ ہے؛ ایلون مسک

Published April 16, 2023
Tags: Featured چیٹ جی پی ٹی 4 کو مارچ میں متعارف کرایا گیا وہ یوٹرن لینے والے ہیں
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): ٹیسلا سمیت متعدد کمپنیوں کے مالک ایلون مسک اپنے حیران کن منصوبوں کے لیے جانے جاتے ہیں، جیسے مریخ پر انسانوں کو لے جانا، ٹوئٹر کو بدلنا یا دیگر، اب وہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے شعبے کو بدلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس مقصد کے لیے ایلون مسک نے ایک اے آئی کمپنی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کا مقابلہ کیا جاسکے۔خیال رہے کہ ایلون مسک عرصے سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو انسانیت کو لاحق سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دیتے آرہے ہیں، مگر ایسا لگتا ہے کہ اب وہ یوٹرن لینے والے ہیں۔

فنانشنل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص اے آئی ماہرین اور انجینئرز کی ٹیم کو تشکیل دینے اور اس منصوبے کے لیے سرمایہ کاروں سے بات چیت کرنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ متعدد افراد اس منصوبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔

درحقیقت ایلون مسک نے مارچ میں ایک کمپنی X.AI کو ریاست نویڈا میں رجسٹر بھی کرایا ہے جس کے وہ اکیلے ڈائریکٹر ہیں۔

اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ ایلون مسک بھی مائیکرو سافٹ اور گوگل سمیت دیگر کمپنیوں کی طرح اے آئی ٹیکنالوجی کے میدان کا حصہ بننے والے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چند ہفتے پہلے ایلون مسک نے 18 سو افراد کے ساتھ ایک کھلے خط پر دستخط کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ اے آئی کے شعبے میں تحقیق کو 6 ماہ تک روک دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس نئی کمپنی کے لیے ایلون مسک نے ہزاروں جی پی یو پروسیسرز حاصل کر لیے ہیں جبکہ اے آئی لیبارٹریز سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اس نئی کمپنی سے ایلون مسک اوپن اے آئی کا مقابلہ کر سکیں گے۔

اوپن اے آئی وہ کمپنی ہے جس کے وہ شریک بانی ہیں، البتہ 2018 میں انہوں نے اوپن اے آئی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

اس علیحدگی کی وجہ کمپنی کی انتظامیہ سے اے آئی ٹیکنالوجی کے محفوظ ہونے کے حوالے سے تنازعات تھے۔

دسمبر 2022 میں ایک ٹوئٹ کے دوران انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کو خوفزدہ کردینے کی حد تک اچھا قرار دیا تھا۔

ایلون مسک کی جانب سے اے آئی ماڈلز جیسے چیٹ جی پی ٹی 4 (اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ کا نیا ورژن) پر خدشات ظاہر کیے گئے ہیں جو ان کے بقول گمراہ کن تفصیلات کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اسے متعدد ایپس کا حصہ بنایا جارہا ہے جبکہ مائیکرو سافٹ نے اپنے بنگ سرچ انجن اور دیگر پراڈکٹس کو بھی اس ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی 4 کو مارچ میں متعارف کرایا گیا جو اب تک کا سب سے جدید ترین اے آئی سسٹم قرار دیا جا رہا ہے۔

TAGGED:Featuredچیٹ جی پی ٹی 4 کو مارچ میں متعارف کرایا گیاوہ یوٹرن لینے والے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حافظ نعیم کا برمیوں سمیت تمام غیرقانونی لوگوں کو مردم شماری میں گننے کا مطالبہ
Next Article چڑیا گھر کراچی: نورجہاں کی طبیعت میں بہتری آنے لگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کی آخری مہلت، عمران خان عدالت پہنچ گئے

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت…

February 20, 2023
پاکستان

عمران خان لاہور سے گرفتار ، توشہ خانہ کیس مٰیں 3 سال قید کی سزا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی…

August 5, 2023
پاکستان

(ن) لیگ اور پی پی حکومت بنائیں گے، 2 اور 3 سال کے وزیراعظم پر بات نہیں ہوئی‘

کراچی(ویب ڈیسک ): مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میرے خیال سے بڑی حد…

February 19, 2024
پاکستان

سپریم کورٹ نے سندھ میں حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔سپریم کورٹ میں…

August 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?