Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پارلیمنٹ نےعدلیہ کے کہنے پر قانون و آئین سازی کرنی ہے تو پھرعدلیہ خود کرلے:اسپیکر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پارلیمنٹ نےعدلیہ کے کہنے پر قانون و آئین سازی کرنی ہے تو پھرعدلیہ خود کرلے:اسپیکر
پاکستان

پارلیمنٹ نےعدلیہ کے کہنے پر قانون و آئین سازی کرنی ہے تو پھرعدلیہ خود کرلے:اسپیکر

Published April 17, 2023
Tags: Featured آپ منتخب لوگوں کی حدودمیں آگئے پارلیمان پر قدغن لگا دی تو آپ کی حدودمیں لوگ جاناشروع کردیں گے فل کورٹ بنانے میں کیاقباحت ہے؟
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے اگر عدلیہ کے کہنے پر قانون سازی کرنی ہے تو پھر عدلیہ قانون سازی کے ساتھ آئین سازی بھی خود کرلے، عمل کرالے، الیکشن کے ڈھونگ کی کیا ضرورت ہے؟ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ یہ نہیں کہوں گا عدلیہ اورپارلیمنٹ ایک دوسرےکے سامنےکھڑے ہوچکے ہیں، پارلیمان اور وکلاکی طرف سے مطالبہ ہےتمام ججزپرمشتمل بینچ بنایا جائے پھرجوفیصلہ ہوگا سب کوقبول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فل کورٹ بنانے میں کیا قباحت ہے؟ فل کورٹ بنانے سے ملک میں ہیجانی کیفیت ختم ہوسکتی ہےتواس میں کیاقباحت ہے؟

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ پارلیمان پر قدغن لگا دی اور وہی قانون سازی کرینگے جو عدلیہ چاہے گی توپھرآئین سازی بھی یہی کرلیں، پھرالیکشن کیلئے مارا ماری اور سیاسی سرگرمیوں کا ڈھونگ کرنےکی کیا ضرورت ہے؟ پھرعدلیہ کو ہی کہیں کہ آپ ہی قانون بنائیں اوراس پرعمل کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی حدود میں آپ کیسے آسکتے ہیں؟ اگر آپ منتخب لوگوں کی حدودمیں آگئے ہیں تو آپ کی حدودمیں لوگ جاناشروع کردیں گے، اگر آپ کسی پر حملہ کریں گے تو وہ کیا کرے گا جو اس کے ہاتھ میں ہے وہ مارےگا، میں نہیں چاہتا ہوں کہ ہم جواب الجواب لکھنے پر بیٹھ جائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ الیکشن کا معاملہ لگتا ہے اب کسی کی ذاتی انا کا مسئلہ بن گیا ہے، ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا سب کی سننی چاہیے، حکومت کوبھی ہٹ دھرمی نہیں دکھانی چاہیے، سیاسی معاملات کبھی عدالت میں نہیں لے جانے چاہییں، سیاسی معاملات پارلیمان میں بیٹھ کرطے کرنے چاہییں، یہ کیسے ہوسکتا ہے جو بات ہم پارلیمان میں طےنہیں کرسکتے پارلیمان کےباہربیٹھ جائیں؟ سیاسی معاملات کوخود حل کرنا چاہیے۔

راجہ پرویزاشرف نے مزید کہا کہ سیاسی معاملات کوعدالتوں میں لےکر جانے سے نقصان ہوگا، سیاسی معاملات عدالت میں لے جانے سے عدلیہ کوبھی نقصان ہوگا، سیاسی معاملات عدالت میں لے جانے سے عدلیہ کمزورہوگی، سپریم کورٹ میں تقسیم ہونا خطرناک بات ہے، اگرسپریم کورٹ میں تقسیم ہوتوسپریم کورٹ نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے آئین سے وابستگی اورپارلیمان کی سربلندی پریقین کا اظہارکیا۔

TAGGED:Featuredآپ منتخب لوگوں کی حدودمیں آگئےپارلیمان پر قدغن لگا دیتو آپ کی حدودمیں لوگ جاناشروع کردیں گےفل کورٹ بنانے میں کیاقباحت ہے؟
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب انتخابات: الیکشن کمیشن کو آج فنڈز کی فراہمی کا آخری دن
Next Article عدالتی حکم پر رقم مختص کی مگر اجراکا اختیارنہیں: گورنر اسٹیٹ بینک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

سعودی عرب:گھر میں آتشزدگی،7 افراد جھلس کر جاں بحق

ریاض‌ (ویب ڈیسک): سعودی عرب میں گھر میں آتشزدگی کے دوران ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں…

February 2, 2023
پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔صدر مملکت کے…

September 20, 2024
پاکستان

عارف علوی صدربنیں،عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں؛مریم اورنگزیب

اسلام آباد ویب ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل…

February 20, 2023
دلچسپ و عجیبدنیا

بھارتی پروازوں کو آن لائن بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والا 18 سال سے بھی کم عمر ملزم گرفتار

نیو دہلی (ویب ڈیسک): بھارتی پروازوں کو آن لائن بم کی دھمکیاں دینےکے الزام میں ایک لڑکے کو گرفتار کرلیا…

October 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?