Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: زندہ اور خیریت سے ہوں،موت کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی؛سعیدہ امتیاز
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > زندہ اور خیریت سے ہوں،موت کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی؛سعیدہ امتیاز
انٹرٹینمنٹ

زندہ اور خیریت سے ہوں،موت کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی؛سعیدہ امتیاز

Published April 19, 2023
Tags: Featured آج صبح بیدار ہوئیں توکالز اور پیغامات موصول اس حد تک ڈرانا دھمکانا، سمجھ سے باہر ہے
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نژاد امریکی و پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ وہ زندہ اور خیریت سے ہیں، کسی نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرکے ان کی موت سے متعلق جھوٹا بیان جاری کیا تھا۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ کوئی ایسا کیوں کرے گا، وہ آج صبح بیدار ہوئیں تو لوگوں کی طرف سے کالز اور پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے اور میری خیریت کے بارے میں پوچھتے رہے، انہوں نے کہا کہ اس صورتحال نے مجھے صدمہ پہنچایا‘۔انہوں نے کہا کہ میری موت کی خبر نے والدہ اور بہن بھائیوں کو پریشان کردیا تھا جو بیرون ملک مقیم ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by @saeedaimtiaz

اداکارہ نے کہا کہ کسی نے ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کرلیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کسی کو چھیڑنا یا تنگ کرنا سمجھ آتا ہے لیکن کسی کو اس حد تک ڈرانا دھمکانا، سمجھ سے باہر ہے جس سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو اتنی تکلیف پہنچی ہے، آپ نہیں جانتے کہ سامنے والا شخص کس کیفیت اور صورتحال سے گزر رہا ہے۔‘

اس سے قبل سعیدہ امتیاز کے اچانک انتقال کر جانے اور ان کی لاش ان کے کمرے سے ملنے کی خبر ان کے آفیشل انسٹاگرام اور فیس بک پیج سے شیئر کی گئی تھی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں مختصر بتایا گیا تھا کہ اداکارہ کو ان کے کمرے سے مردہ حالت میں برآمد کیا گیا۔

پوسٹ میں اداکارہ کی موت سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی اور نہ ہی یہ بتایا گیا تھا کہ ان کی موت یو اے ای میں ہوئی یا امریکا میں؟ تاہم اب انہوں نے اس طرح کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

سعیدہ امتیاز متحدہ عرب امارات سمیت امریکا میں بھی زندگی گزارتی رہی ہیں، ان کی پیدائش یو اے اے میں ہوئی، تاہم ان کی پرورش امریکا میں ہوئی، ان کے پاس دونوں ممالک کی شہریت ہے۔

سعیدہ امتیاز کشمیری والدین کے ہاں یو اے ای میں پیدا ہوئیں اور امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ دوبارہ متحدہ عرب امارات آئیں اور چند سال قبل انہوں نے پاکستانی فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا۔

سعیدہ امتیاز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی بائیوگرافی فلم ’کپتان‘ میں بھی کام کیا تھا اور اس میں انہوں نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا اس کے علاوہ وہ دیگر پاکستانی فلموں میں بھی ادکاری کے جوہر دکھاچکیں ہیں۔

سعیدہ امتیاز نے جاوید شیخ کی ہدایت اور پروڈیوس کردہ فلم ’وجود‘ میں بھی کام کیا اور وہ جلد ہی شہروز سبزواری کے ساتھ کامیڈی فلم ’قلفی‘ میں بھی دکھائی دینے والی ہیں۔

علاوہ ازیں سعیدہ امتیاز نے بھارت میں بھی متعدد شارٹ فلموں سمیت دیگر منصوبوں میں کام کیا اور انہوں نے چار سال تک شوبز کیریئر کے حوالے سے بھارت میں گزارے۔

سعیدہ امتیاز سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور وہ مداحوں کو باخبر اور خوش رکھنے کے لیے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

بعض مرتبہ انہیں ان کی بولڈ ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، تاہم انہوں نے کبھی مداحوں کی ناراضی پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

سعیدہ امتیاز نے انتقال کی خبر شیٕر کیے جانے سے قبل بھی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے تنہائی کا ذکر کیا تھا، تاہم انہوں نے کبھی حالیہ دنوں میں ڈپریشن یا کسی اور طرح کی پریشانی یا بیماری کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

سعیدہ امتیاز کے اچانک انتقال کی خبر شیٕر ہونے پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی عافیت کی دعائیں بھی کی تھیں۔

TAGGED:Featuredآج صبح بیدار ہوئیں توکالز اور پیغامات موصولاس حد تک ڈرانا دھمکانا، سمجھ سے باہر ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خواتین عملےکوکام کی اجازت نہ ملی توافغانستان چھوڑ دیںگے:اقوام متحدہ
Next Article بھارت میں ایپل کا پہلا اسٹور کھل گیا، افتتاح خود ٹم کک نے کیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

قرآن پاک کی بے حرمتی: بلاول کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈنمارک کے ہم منصب سے قرآنِ پاک کی بےحرمتی کے…

August 1, 2023
صحت

اماراتی ہسپتالوں میں غزہ کے متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کریںگے؛ یو اے ای صدر

دبئی (ہیلتھ ڈیسک): متحدہ عرب امارات کے اسپتال غزہ کی پٹی پر متاثرہ ایک ہزار فلسطینی بچوں کو طبی امداد…

November 2, 2023
دنیا

52 سال حکومت کرنے کے بعد ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان

(ویب ڈیسک ):ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے…

January 1, 2024
دنیا

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان60 روزہ فائر بندی کا معاہدہ نافذہوگیا

بیروت(ویب ڈیسک): اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ آج صبح سے نافذہوگیا ہے لبنان کے دارالحکومت…

November 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?