اسلام آباد (ویب ڈیسک): خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ روس سے رعایتی تیل خریداری کامعاہدہ ہو گیا ہے، پاکستان کو صرف روسی خام تیل ملے گا، ریفائنڈ تیل نہیں ملے گا۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا روس کی جانب سے رعایتی تیل کا پہلا کارگو مئی میں پاکستان پہنچے گا لیکن روسی تیل خریدنے کے لیے ڈسکاؤنٹ ریٹ ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔
مصدق ملک نے کہا کہ روس سے حاصل خام تیل پاکستان ریفائنری لمیٹڈ میں ریفائن ہو گا، پاکستان کا یومیہ ایک لاکھ بیرل روسی تیل درآمد کرنے کا منصوبہ ہے۔