Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق، 4 مسافر لاپتہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق، 4 مسافر لاپتہ
پاکستانتازہ ترین

کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق، 4 مسافر لاپتہ

Published April 27, 2023
Tags: اے سی بزنس کوچ نمبر 17 میں آگ گاڑی کو ٹنڈو مستی خان میں روک لیا
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): خیرپور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق 26 اور 27 اپریل کی درمیانی شب ساڑھے 12 بجے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی اے سے بزنس کوچ نمبر 17 میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری طور پر گاڑی کو ٹنڈو مستی خان اسٹیشن کے قریب روک لیا گیا۔

ہنگامی طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی جس کی پہلی گاڑی رات ایک بج کر 50 منٹ تک موقع پر پہنچی اور تقریباً 40 منٹ کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

اس دوران سات مسافر جاں بحق ہوئے جبکہ چار مسافر کوچ سے لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ 70 سالہ رابعہ بی بی متاثرہ کوچ سے چھلانگ لگانے پر شدید زخمی ہوئیں اور زخموں کی تاب نہ لا سکیں۔

ڈی ایس سکھر، ڈی سی او سکھر اور دیگر ریلوے افسران موقع پر موجود رہے اور صورتحال کی نگرانی اور وزارت میں رپورٹ کرتے رہے۔ کراچی ایکسپریس سے متاثرہ کوچ کو علیحدہ کرنے کے بعد صبح پونے سات بجے منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

وزارت ریلوے نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی سربراہی میں ٹیم جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو چکی ہے، تحقیقات کے مکمل ہوتے ہی میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

TAGGED:اے سی بزنس کوچ نمبر 17 میں آگگاڑی کو ٹنڈو مستی خان میں روک لیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عالمی ادارہ صحت سے منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ
Next Article یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کا کیس: جج کی شیر افضل، شیخ وقاص اور احمد چٹھہ کی درخواست سننے سے معذرت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار پی ٹی آئی راکین اسمبلی شیر…

September 14, 2024
پاکستانتازہ ترین

گھوٹکی: موٹر وے پر ٹریلر اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں‌بحق

گھوٹکی : ایم 5 موٹر وے پر کراچی سے ملتان جانے والی ٹریلر اور کار میں تصادم، کار کی زد…

December 23, 2022
پاکستان

70 ہزار سے زائد پاکستانی پرائیویٹ حجاج کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان میں پرائیویٹ حجاج کے لیے تشویشناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے تحت تقریباً 70 سے 75…

March 17, 2025
پاکستانتازہ ترین

مشکل حالات میں یہ بہت اہم ذمہ داری ہے،نامزد نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کےنامزد نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہا ہےکہ مشکل حالات میں یہ بہت اہم ذمہ…

August 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?