Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سابق آرمی چیف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا؛ ISPR
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سابق آرمی چیف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا؛ ISPR
پاکستان

سابق آرمی چیف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا؛ ISPR

Published April 28, 2023
Tags: Featured ایک لیکچر دیا تھا باجوہ پورے وفد کے ساتھ دفترخارجہ آئے باجوہ نےکشمیر پر ڈیل کی تھی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف کے پاک فوج کی جنگی صلاحیت سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حال ہی میں میڈیا میں مخصوص اسلحے کے نظام کے حوالے سے پاک فوج کی جنگی صلاحیت پر بحث چلتی رہی جو اس کا حصہ ہے‘۔بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’سابق آرمی چیف کا پاکستان کو مستقبل کے خطرات پر صحافیوں کو آف دی ریکارڈ سیشن میں دیا گیا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا‘۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’فوج پاکستان کے عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہمیں اپنی تیاریوں اور جنگی صلاحیت پر فخر ہے اور فخر کرتے رہیں گے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج نے مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمیشہ اپنے ہتھیار، آلات اور باہمت جنگی اہلکاروں کو تیار رکھا ہے اور تیاریاں جاری رکھیں گے‘۔

خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بیان معروف صحافی حامد میر کے مقامی نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ’سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان سمیت 20 سے 25 صحافیوں کو بتایا تھا کہ پاک فوج جنگی دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتی‘۔

حامد میر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 2021 میں جنگ بندی سے متعلق واقعات کا ذکر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ’کشمیر پر ڈیل کی تھی‘ اور اس ڈیل کے حوالے سے عوام کو کچھ نہیں بتایا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ بندی کے فوری بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان اس سے لاعلم تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کے وزیراعظم نے نریندر مودی کے دورے سے متعلق تفصیلات سے وزارت خارجہ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ پورے وفد کے ساتھ دفترخارجہ آئے اور ایک لیکچر دیا تھا۔

معروف صحافی نے کہا کہ ’یہ وہی لیکچر تھا جو انہوں نے ہمارے سامنے بھی دیا تھا کہ پاکستان کی فوج، ٹینکوں میں چلنے کی صلاحیت نہیں ہے اور فوجیوں کی نقل و حرکت کے لیے ذرائع نہیں ہیں‘۔

حامد میر نے کہا تھا کہ ’20 سے 25 صحافیوں کے سامنے آپ کہہ رہے تھے کہ پاکستان کی فوج جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتی لیکن اس دوران ہمیں یقین نہیں تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ پورا واقعہ جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہوا تھا۔

TAGGED:Featuredایک لیکچر دیا تھاباجوہ پورے وفد کے ساتھ دفترخارجہ آئےباجوہ نےکشمیر پر ڈیل کی تھی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت ستمبر اکتوبر میں الیکشن کی بات کرے تو مذاکرات کی ضرورت نہیں،عمران خان
Next Article جیا خان خودکشی کیس: 10 سال بعد فیصلہ، سورج پنچولی بری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی؛ واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی

(ویب ڈیسک): کراچی: یونیورسٹی روڈ سفاری پارک کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے…

September 28, 2024
انٹرٹینمنٹ

انتخابی ریلی میں گووندا کی طبیعت خراب، ایئر لفٹ کر کے ممبئی اسپتال منتقل

ممبئی (شوبز ڈیسک): معروف اداکار اور شیو سینا رہنما گووندا کو جلگاؤں میں انتخابی مہم کے دوران اچانک طبیعت بگڑنے…

November 17, 2024
کھیل

نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا

دبئی (اسپورٹس ڈیسک): بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے…

March 10, 2025
کاروبار

جاپانی کمپنی کی پاکستان کو روسی تیل 35 فیصد کم قیمت کی پیشکش

ٹوکیو (ویب ڈیسک): جاپان کی معروف ٹریڈنگ کمپنی نے اپنی آئرش پارٹنر کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کو روسی…

March 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?