Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
پاکستان

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Published January 10, 2024
Tags: Featured سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پر اثاثوں سے متعلق الزامات تھے جب کہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی جب کہ جسٹس مظاہر نے آج اسی سلسلے میں کونسل کو اپنا تفصیلی جواب جمع کرایا تھا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوایا جس میں کہا گیا ہےکہ میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں، میں نے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے جواب میں خود پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھجا کہ سپریم جوڈیشل کونسل جج کے خلاف معلومات لے سکتی ہے لیکن کونسل جج کے خلاف کسی کی شکایت پرکارروائی نہیں کرسکتی۔

تفصیلی جواب میں کہا گیا ہےکہ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری احکامات رولزکی توہین کے مترادف ہیں، رولز کے مطابق کونسل کو معلومات دینے والے کا کارروائی میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے اٹارنی جنرل کی بطورپراسیکیوٹر تعیناتی پربھی اعتراض اٹھایا اور کہا کہ کونسل میں ایک شکایت کنندہ پاکستان بارکونسل بھی ہے، اٹارنی جنرل شکایت کنندہ پاکستان بارکونسل کے چیئرمین ہیں اور بارکونسلز کی شکایات سیاسی اور پی ڈی ایم حکومت کی ایما پر دائر کی گئی ہیں۔

جسٹس مظاہر نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ پاکستان بارکی 21 فروری کو اس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، شہباز شریف سے ملاقات کے روز ہی پاکستان بار نے شکایت دائر کرنے کی قرارداد منظور کی۔

جواب میں مزید کہا گیا ہےکہ شوکازکا جواب جمع کرانے سے پہلے ہی گواہان کو طلب کرنے کا حکم خلاف قانون ہے، یہ الزام سراسر غلط ہے کہ مجھ سے کوئی بھی شخص باآسانی رجوع کرسکتا ہے، غلام محمود ڈوگرکیس خود اپنے سامنے مقررکرہی نہیں سکتا تھا، یہ انتظامی معاملہ ہے جب کہ غلام محمود ڈوگر کیس میں کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا مستردکردی تھی۔

TAGGED:Featuredسپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقویعہدے سے استعفیٰ دے دیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مشرف کو سزائے موت دینے کا خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
Next Article اسٹاک ایکس چینج کے ذریعے400 ارب روپے کے اسلامک بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیل اگلے ایک سال میں ختم ہو جائیگا: سابق اسرائیلی میجر کا دعویٰ

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیل کی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل نے دعویٰ کیا ہے…

August 23, 2024
پاکستان

وفاقی حکومت کا عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے…

March 28, 2023
پاکستان

مخالفین بزدل لوگ ہیں، حسنین مرزا کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیل دائر

کراچی (ویب ڈیسک): گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے صاحبزادے بیرسٹر…

January 3, 2024
دنیا

امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ دورانِ پرواز گرکر تباہ

(ویب ڈیسک):امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز…

May 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?