کراچی ہیلتھ ڈیسک): ناریل کا پانی جدید مشروبات میں شمار ہوتا ہے، یہ قدرتی طور پر میٹھا اور ہائیڈریٹڈ ہے اور اس مشروب میں پوٹاشیم کی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔گرمی میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے، یہ نہ صرف ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے مفید ہے بلکہ اس کے پینے سے آپ دن بھر تروتازہ محسوس کرتے ہیں۔
ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق ناریل کا پانی دل اور گردے سمیت آپ کی صحت کو بھرپور فائدے پہنچاتا ہے۔
یہی نہیں بلکہ ناریل کا پانی ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے، اس میں موجود میگنیشیم ٹائپ 2 ذیابطیس اور پری ذیابطیس والے مریضوں کے بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ان باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ بات اہم ہے کہ ناریل کے پانی میں کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں (جو گلوکوز میں تبدیل ہوتے ہیں) لہذا اگر آپ ذیابیطس یا پری ذیابیطس کے مریض ہیں تو ناریل کا پانی استعمال کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر یا ماہر غذائیت سے ضرور رابطہ کریں۔