لندن (ویب ڈیسک): برطانوی شخص نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے اپنے چہرے پر 17 چھید کروادیے . تفصیل کے مطابق برطانوی شخص جیمز گوس نے اپنا پچھلا ریکارڈ توڑنے کے لیے اپنے مونہہ اور ناک میںمزید 3 چھید اور کروادیے .
اس سے قبل 2020 میںمسٹر گوس نے اپنے چہرے کے مختلف حصوں جیسے ناک، مونہہ ، تھیوڑی اور گالوں پر 14 چھید کرواکر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا ، جو حال ہی میں جیمز گوس نے اپنے چہرے پر 3 مزید چھید کرواکر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑدیا .