ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جیون ساتھی کی کمی محسوس ہونے لگی اور انہوں نے کہا کہ ہاں ایک بیوی ہونی چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ان کی سابقہ گرل فرینڈ اچھی تھی لیکن غلطی میری ہی تھی جس کی وجہ سے اس سے شادی نہ ہو سکی۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے لیے 2 لوگوں کی رضامندی کا ہونا ضروری ہوتا ہے اور پہلی مرتبہ جب شادی کا موقع آیا تو سامنے والے نے انکار کر دیا تھا لیکن جب سامنے سے ہاں میں جواب آیا تو میں نے انکار کر دیا۔
سلمان خان نے کہا کہ جب اوپر والا چاہے گا شادی ہو جائے گی البتہ ایک بیوی ہونی چاہیے تھی اور جب دونوں طرف سے ہاں ہو گی تو شادی بھی ہو جائے گی۔ میں 57 سال کی عمر کو پہنچ کر بھی غیر شادی شدہ ہوں۔
انہوں نے اپنی سابق گرل فرینڈز کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میری سابقہ گرل فرینڈز کا خیال تھا کہ شاید میں انہیں خوش نہیں رکھ سکوں البتہ مجھے یقین ہے وہ جہاں بھی ہوں گی خوش ہوں گی۔