Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Published May 15, 2023
Tags: Featured عوام تیلی اور ماچس لے کر نہیں نکلتی عوام کا یہ سمندر دیکھ کرخوشی ہوئی یا نہیں؟
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی پر انصاف کی ذمہ داری ہو تو ہر فریق کو ایک جیسی توجہ دینی چاہیے۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ہم عدالت کی قدر ومنزلت بحال کرنا چاہتے ہیں، آج اس تاریخی اجتماع نے بتادیا فیصلہ عوام کو کرنا ہے، ساری پولیس اور رینجرز ہٹ جائےہم اس سپریم کورٹ کی عمارت کی حفاظت کریں گے، کوئی مائی کا لعل میلی آنکھ سے بھی اس عمارت کو نہیں دیکھ سکےگا، اب فیصلہ پاکستان کےعوام نے کرنا ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ آج اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگی ہے، عدلیہ کا احترام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اسلام نے عدل و انصاف کا حکم دیا ہے، پنجاب اور کے پی اسمبلیاں نہ توڑی جاتیں تو آج بحران نہ ہوتا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سپریم کورٹ کے باہر پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ چیف جسٹس صاحب، عوام کا یہ سمندر دیکھ کرخوشی ہوئی یا نہیں؟ مقدمہ کوئی اور تھا اور سوموٹو کسی اور بات پر لیا گیا۔

مریم نے مزید کہا کہ آپ نے کرسی اور طاقت کے غلط استعمال سے چار تین کے فیصلے کو تین دو کے فیصلے سے بدلا، اسمبلیاں توڑنے میں عمران خان اور پرویز الہیٰ ہی نہیں عارف علوی بھی شامل تھے۔

مریم نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر عوام باہر نہ نکلی، عمران خان کی گرفتاری پر تربیت یافتہ بلوائی نکلے، جنہیں بارڈر کھول کر عمران نے پاکستان بلایا انہیں زمان پارک میں جگہ دی گئی، عوام تیلی اور ماچس لے کر نہیں نکلتی، عمران نے لسٹ بنائی تھی کہ اگر گرفتاری ہوئی یہ ٹارگٹ ہیں، عمران خان نے کہا تھا اگر گرفتاری ہوئی تو ان جگہوں پر حملہ کرنا۔

مریم نواز نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا عمران سے پوچھا کہ پاکستان میں شہدا کی یادگار کا کیا ہوا؟ اس نے 60ارب روپے لوٹ کر اپنے بزنس ٹائیکون دوست کی جیب میں ڈالا، اس 60ارب روپے کے بدلے انھوں نے ساڑھے چار سو کینال زمین لی، پی ڈی ایم پوچھنا چاہتی ہے اتنی خوشی آپ کو کس چیز کی ہوئی تھی؟

رہنما ن لیگ نے کہا کہ ظلم دیکھیں کسی کو تاحیات ضمانت اور کسی کو تاحیات نااہلی۔

TAGGED:Featuredعوام تیلی اور ماچس لے کر نہیں نکلتیعوام کا یہ سمندر دیکھ کرخوشی ہوئی یا نہیں؟
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹک ٹاک اور اسٹارٹ اپ کمپنی سندھ کے 10 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دیں گے
Next Article عمران خان کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہنے پر چیف جسٹس کی وضاحتیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

کانگو سمیت 13 ملکوں میں‌منکی پاکس کا ایک نیا ویرینٹ سامنے آگیا،عالمی ایمرجنسی قرار

کانگو (ہیلتھ ڈیسک): بر اعظم افریقا کے مختلف ممالک میں منکی پاکس کا ایک نیا ویرینٹ سامنے آگیا۔عالمی ادارہ صحت…

August 15, 2024
پاکستان

بجلی بریک ڈاؤن:دھابےجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی بند

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن…

March 2, 2023
پاکستانتازہ ترین

سائٹ کراچی: مچھر مار کوائل کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

کراچی (ویب ڈیسک): شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب قائم مچھر مار کوائل بنانے والی فیکٹری…

March 1, 2023
پاکستانکھیل

کرکٹ کے بعد اولمپک گیمز میں‌بھی پاکستانیوں کی ناکارہ پرفارمنس، پاکستانی شوٹرز ایک اور ایونٹ سے باہر ہوگئے

پیرس (اسپورٹس ڈیسک): پیرس میں جاری میڈلز مقابلوں کی جنگ میں پاکستانی شوٹرز ایک اور ایونٹ سے باہر ہوگئے۔پاکستان کے…

July 29, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?