کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی 2 ماہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
سندھ کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
سکریٹری تعلیم اکبر لغاری کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات دی جا رہی ہیں جن کا اطلاق صوبے بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔