Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز سے ملاقات پر قیاس آرائیاں پھیل گئیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز سے ملاقات پر قیاس آرائیاں پھیل گئیں
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز سے ملاقات پر قیاس آرائیاں پھیل گئیں

Published May 21, 2023
Tags: Featured ذرائع اس پیش رفت کو صرف معمول کی دعوت نہیں سمجھتے مبینہ بیٹی چھپانے کے کیس میں ایک نامکمل حکم یہ ملاقاتیں ڈھائی گھنٹے تک جاری رہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے درمیان ہونے والی ملاقات کو کچھ لوگ عدلیہ کے اندر بظاہر تقسیم سے جوڑ رہے ہیں جبکہ دیگر اسے معمول کی ملاقات سمجھتے ہیں۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ کیا۔باخبر ذرائع کے مطابق ججز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقاتیں ڈھائی گھنٹے تک جاری رہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر آفیشل نے بتایا کہ یہ جج صاحبان چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہائی کورٹ کی نوتعمیر شدہ عمارت میں مدعو کرنے کے لیے سپریم کورٹ گئے تھے، یہ عمارت کل 22 مئی کو آپریشنل ہو جائے گی۔

تاہم اندرونی ذرائع اس پیش رفت کو صرف معمول کی دعوت نہیں سمجھتے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پہلے ہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو دعوت نامہ دیا تھا، جنہوں نے رواں ماہ کے آخری ہفتے کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے حکم پر رینجرز کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے چند گھنٹے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دے دیا تھا۔

10 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس وقت ایک تنازع کھڑا ہو گیا تھا جب اس کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی نے مبینہ بیٹی چھپانے کے کیس میں ایک نامکمل حکم جاری کیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پہلے ہی بینچ تحلیل کر دیا تھا۔

مبصرین اسے سپریم کورٹ کی طرح اسلام آباد ہائی کورٹ کے اندر ایک تقسیم کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی غیر حاضری کے بارے میں ججز کے وفد سے پوچھا، انہیں بتایا گیا کہ جسٹس عامر فاروق شہر سے باہر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے پہلے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور پھر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ججز نے پی ٹی آئی سے متعلق کیسز پر اعلیٰ عدلیہ کے ردعمل اور ریاستی اداروں اور حکمران اتحاد کے ردعمل پر غور کیا۔

TAGGED:Featuredذرائع اس پیش رفت کو صرف معمول کی دعوت نہیں سمجھتےمبینہ بیٹی چھپانے کے کیس میں ایک نامکمل حکمیہ ملاقاتیں ڈھائی گھنٹے تک جاری رہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں کام کرنے سے انکار کاآج تک افسوس ہے؛ روینا
Next Article کمیشن تحقیقات کریگا کہ آڈیوز کون ٹیپ اور لیک کرتا ہے: رانا ثنا اللہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکھیل

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوشکست دیکر سیریز جیت لی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک): تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے…

November 16, 2024
دلچسپ و عجیب

عالمی ریکارڈ: کتاب شائع کرنے والا دنیا کا کم عمر ترین مصنف

ابو ظہبی (ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات کے چار سالہ بچے نے کتاب شائع کروا کر مردوں کی کیٹیگری میں…

April 2, 2023
دلچسپ و عجیب

سونم کپور نے بیٹےکیلیے33لاکھ کاجھولاخرید لیا،استعمال صرف2سال ہوگا

ممبئی (ویب ڈیسک): لاکھوں کی دودھ کی فیڈر اور 33 لاکھ کا جھولا۔مشہور اداکاراؤں کے بچوں کے پاس کون سی…

March 14, 2023
پاکستان

قلندر کے سالانہ عرس مبارک کا آغاز ہوگیا، گورنر سندھ نے افتتاح کیا

سیہون (ویب ڈیسک): حضرت لعل شہباز قلندر کے 771 ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔تفصیلات کے…

March 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?