کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں آفتاب صدیقی کا کہنا تھاکہ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے اور پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونےکا اعلان کیا۔
آفتاب صدیقی نے گزشتہ دنوں کراچی میں رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے بھی لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ آفتاب صدیقی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے247 کراچی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور وہ کراچی میں پارٹی کے صدر تھے۔