Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ہولی وڈ اداکار جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 برس کی عمر میں بچے کی پیدائش
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > ہولی وڈ اداکار جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 برس کی عمر میں بچے کی پیدائش
دلچسپ و عجیب

ہولی وڈ اداکار جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 برس کی عمر میں بچے کی پیدائش

Published May 31, 2023
Tags: Featured پاچینو کی گرل فرینڈ 29 سالہ فلم پروڈیوسر نور الفلاح 8 ماہ کے حمل سے ہیں
Share
SHARE

نیو یارک (ویب ڈیسک): آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی ہولی وڈ اداکار جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 برس کی عمر میں چوتھے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ضعیف العمر اداکار کے بچے کی ماں اداکار کی پہلی بیٹی سے بھی کم عمر ہیں۔شوبز ویب سائٹ ’ٹی ایم زیڈ‘ نے اپنی رپورٹ میں متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ضعیف اداکار ال پاچینو کی گرل فرینڈ 29 سالہ فلم پروڈیوسر نور الفلاح 8 ماہ کے حمل سے ہیں۔

اسی حوالے سے معروف ’پیپلز میگزین‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ال پاچنو کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ اداکار کی گرل فرینڈ امید سے ہیں اور جوڑے کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

پیپلز میگزین نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ ال پاچینو اس سے قبل دو مختلف خواتین سے تین بچوں کے والد ہیں اور ان کی بڑی صاحبزادی کی عمر 33 برس ہے۔

ال پاچینو کی بڑی صاحبزادی جولی پاچینو کی پیدائش 1989 میں ہوئی تھی، ان کی والدہ جان ٹرنٹ اداکاری سکھانے کی کوچ تھیں، ان سے بھی اداکار نے شادی نہیں کی تھی بلکہ دونوں کے درمیان کئی سال تک رومانوی تعلقات رہے تھے۔

اسی طرح ال پاچینو کو 22 سالہ دو جڑواں بچے بھی ہیں اور وہ ان کی دوسری گرل فرینڈ ڈی اینجیلو سے ہیں۔

اداکار کے جڑواں بچوں میں 22 سالہ بیٹا اینٹن جب کہ بیٹی اولیویا ہیں اور اداکار کے پہلے تینوں بچے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

اب اداکار کے ہاں 82 برس کی عمر میں اپنی بڑی بیٹی سے بھی چار سال کم عمر گرل فرینڈ کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ان کی گرل فرینڈ نور الفلاح فلم پروڈیوسر ہیں اور ان کا تعلق بھی امریکا سے ہی ہے، تاہم ان کے والد کویتی ہیں۔

فیشن میگزین ہارپر بازار کے مطابق 29 سالہ نور الفلاح کی والدہ امریکی جب کہ والد کویتی نژاد کاروباری شخص ہیں۔

نور الفلاح کی پیدائش بھی کویت میں ہی ہوئی جب کہ ان کی پرورش بھی خلیجی ملک میں ہی ہوئی، تاہم بعد ازاں وہ کیریئر بنانے کے لیے امریکا منتقل ہوگئیں۔

ال پاچینو کی طرح نور الفلاح کی ماضی کی زندگی بھی بڑی دلچسپ رہی ہے، وہ 82 سالہ اداکار سے تعلقات میں رہنے سے قبل 2017 اور 2018 میں محض 23 سال کی عمر میں 75 سالہ اداکار مک جیگر کے ساتھ تعلقات میں رہی تھیں۔

علاوہ ازیں وہ اس سے قبل نوجوانی میں ارب پتی امریکی شخص 61 سالہ نکولس برگلین کے ساتھ بھی تعلقات میں رہی تھیں۔

TAGGED:Featuredپاچینو کی گرل فرینڈ 29 سالہ فلم پروڈیوسر نور الفلاح 8 ماہ کے حمل سے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان ملکی معاملات میں مداخلت ہے؛ پاکستان
Next Article پی سی بی کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی جانےکا امکان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں: بلاول

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔پیپلز پارٹی…

June 5, 2023
دنیا

ایران: قاسم سلیمانی کے مقبرے کےقریب 2 دھماکے،103 افراد جاں بحق، 200 زخمی

کرمان (ویب ڈیسک): ایران کے شہر کرمان میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکوں میں کم…

January 3, 2024
پاکستان

ہماری عدلیہ نے ارشد کی طرح ورلڈ ریکارڈ بنایا، یہ عدالت چلانے کیساتھ ڈیم بھی بنا سکتی ہے: بلاول

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ہماری عدلیہ نے ارشد ندیم کی طرح…

August 9, 2024
صحت

رواں برس کی پہلی انسداد پولیو مہم آج سے ہورہی ہے

کراچی (نجات نیوز): ملک میں رواں برس کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم آج سے ہورہی ہے، مہم کے دوران…

January 16, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?