اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ کئی عورتیں مرد کا پیسہ اور شہرت دیکھ کر محبت کرتی ہیں۔ اداکار شہروز سبزواری حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’ بے بی لیشیس‘ سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران انٹرویو میزبان نے شہروز سبزواری سے سوال کیا کہ کسی بھی انسان کو پہلے محبت کرنی چاہیے یا محبوب کے لیے سمجھوتہ کرنا چاہیے؟ اس پر شہروز کا کہنا تھا کہ ہم مرد پہلے محبت کرتے ہیں پھر محبوب کے لیے سمجھوتہ اور قربانیاں دیتے ہیں۔
اکثر لڑکیوں سے کہا جاتا ہے اگر لڑکا سیٹ ہے تو شادی کرلو محبت ہوجائے گی لیکن آدمی کو کوئی بھی ایسے نہیں راضی کرسکتا : شہروز سبزواری
اداکار کا کہنا تھا کہ عورت کے حوالے سے یہی بات قدرے درست ہے لیکن تمام عورتوں کیلئے یہ بات درست نہیں، کبھی کبھار عورت مرد میں کچھ اور چیز دیکھتی ہےاور بعد میں پیار کرتی ہے، کئی خواتین مرد کی جاب ، اس کا بینک بیلنس اور پیسہ دیکھ کر محبت کرتی ہیں، اسی طرح اکثر لڑکیوں سے کہا جاتا ہے اگر لڑکا سیٹ ہے تو شادی کرلو محبت ہوجائے گی لیکن آدمی کو کوئی بھی ایسے نہیں راضی کرسکتا۔
طلاق کے بعد فلم اور ایک ساتھ پروموشن کرنے پر تنقید، سائرہ اور شہروز نے کیا کہا؟
اداکار شہروز سبزواری کومہنگائی سے متعلق بیان مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
اگر ہم اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی کبھی مہنگائی نہ لگے: شہروز سبزواری
اداکار نے یہ بھی کہا کہ مرد عورت کی خوبصورتی، رنگت اور اس کی تعلیم دیکھ کر محبت نہیں کرتے بلکہ کچھ اور چیزیں دیکھ کر محبت کرتے ہیں، وہ مرد بہت غلط کرتے ہیں جو عورت کو اس کی خوبصورتی اور رنگت کی وجہ سے تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرد عورت سے محبت کے بعد اس کی خاطر بہت سے سمجھوتے کرتے ہیں، قربانیاں دیتے ہیں لیکن صرف عورت کی خوبصورتی اور اس کی رنگت کی وجہ سے اس سے محبت نہیں کرتے۔
شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی طلاق فروری 2020 میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے ۔
شہروز سبزواری کی جانب سے ویڈیو پیغام میں بتایا گیا تھا کہ سائرہ اور وہ گزشتہ 6 ماہ سے باہمی رضا مندی سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی ہے،طلاق نہیں۔
بعد ازاں سائرہ یوسف نے چند ماہ علیحدگی اختیار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر باقاعدہ طلاق کا اعلان کیا تھا ۔
شہروز کی ماڈل صدف کنول سے شادی اور بیٹی کی پیدائش
شہروز نے سائرہ یوسف سے طلاق کے بعد ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی اور اب شہروز اور صدف کی بھی ایک بیٹی ہے۔
طلاق کو عجیب نہ بنائیں‘، علیحدگی کے بعد سائرہ اور شہروز کا ایک ساتھ پہلا انٹرویو
اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف نے طلاق کے باوجود دوستی اور بہتر تعلقات قائم رکھنے کی وجہ اپنی بیٹی’ نورے‘ کو قرار دیا ہے۔
اس انٹرویو میں سائرہ کا کہنا تھا کہ دو لوگوں کے درمیان علیحدگی کے رشتے کو عجیب نہ بنائیں، انہیں آگے بڑھنے دیں لیکن ہمارے یہاں ایک عام تاثر ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں علیحدگی کے بعد لوگوں کو ایک دوسرے سے ہر تعلق کو ختم کردینا چاہیے لیکن ہم نے اس پراجیکٹ کے لیے اس سے آگے جاکر سوچا کیوں کہ ہم اکیلے نہیں تھے اس پراجیکٹ میں اور بھی بہت سارے لوگ موجود تھے۔