Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 60 سال بعد پولیو سے تحفظ کی نئی طاقتور ترین ویکسین تیار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > 60 سال بعد پولیو سے تحفظ کی نئی طاقتور ترین ویکسین تیار
صحت

60 سال بعد پولیو سے تحفظ کی نئی طاقتور ترین ویکسین تیار

Published June 18, 2023
Tags: Featured ڈبلیو ایچ او) اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کیجانب سے سپرانجینیئرڈ ویکسین‘ تیار کرلی گئی
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): سائنس دانوں نے طویل جدوجہد اور 60 سال بعد انسانوں اور خصوصی طور پر کم سن بچوں کو معذورکرنے والی بیماری ’پولیو میلائٹس‘ جسے پولیو کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کے تحفظ کی اب تک کی طاقتور ترین ویکسین تیار کرلی۔نئی ویکسین سے قبل بھی دنیا میں پولیو سے تحفظ کی دو ویکسین دستیاب تھیں، جنہیں دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔مذکورہ دونوں ویکسینز کو اورل پولیو ویکسینز (او پی ویز) اور ان ایکٹیویٹڈ پولیو ویکسینز (آئی پی ویز) کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں سے ایک منہ کے ذریعے دی جاتی ہے جب کہ دوسری انجکشن کی طرح لگائی جاتی ہے۔

دنیا میں پہلی بار پولیو سے تحفظ کی انجکشن کی صورت میں لگائی جانے والی ویکسین آئی پی ویز 1950 میں بنائی گئی تھی، جس کے بعد 1960 میں منہ کے ذریعے دی جانے والی ویکسین او پی ویز تیار کی گئی۔

مذکورہ دونوں ویکسین آج تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں استعمال ہو رہی ہیں، تاہم زیادہ تر منہ کے ذریعے دی جانے والی ویکسین استعمال کی جاتی ہے، جسے قطرے بھی کہا جاتا ہے۔

لیکن اب ماہرین نے منہ کے ذریعے دی جانے والی پولیو سے تحفظ اور خاتمے کی اب تک کی سب سے طاقتور ویکسین تیار کرلی، جس کی آزمائش کے تمام مراحل بھی کامیاب ہوئے تھے۔

طبی جریدے ’نیچر‘ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی مالی معاونت سے امریکی اور برطانوی ماہرین کی جانب سے ’سپرانجینیئرڈ ویکسین‘ تیار کرلی گئی۔

جریدے کے مطابق مذکورہ ویکسین میں زندہ پولیو وائرس کا انتہائی کمزور حصہ بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ اس میں جینیاتی انجنیئرنگ کی ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ ویکسین بھی منہ کے ذریعے دی جائے گی اور یہ ویکسین پولیو کی تمام قسموں پر اثر انداز ہوگی۔

جریدے کے مطابق ’سپرانجینیئرڈ پولیو ویکسین‘ اس وقت دنیا میں موجود پولیو وائرس کی دونوں اقسام یعنی ’ٹائپ ون‘ اور ’ٹائپ تھری‘ پر اثر انداز ہوکر انہیں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پولیو وائرس کی بنیادی طور پر تین قسمیں تھیں، جس میں ٹائپ ٹو دنیا سے 2015 میں ختم ہونے کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ ٹائپ تھری کے بھی 2019 میں ختم ہونے کا اعلان کیاگیا تھا۔

اس وقت دنیا میں صرف ایک ہی پولیو کی قسم ٹائپ ون موجود ہے جب کہ بدقسمتی سے پاکستان سے تاحال پولیو ختم نہیں ہو سکا۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ ویکسین متاثرہ فرد کو دیے جانے کے بعد وہ وائرس کو اس قدر ختم یا تبدیل کردیتی ہے کہ متاثرہ شخص کی جانب سے خارج کیے گئے فضلے میں پولیو وائرس کے تبدیل شدہ اثرات بھی منتقل نہیں ہوتے۔

خیال رہے کہ پولیو کا وائرس آلودہ پانی اور انسانی فضلے کی باقیات سے بھی منتقل ہونے کی طاقت رکھتا ہے۔

مذکورہ ویکسین کو چند سال قبل بنایا گیا تھا اور 2016 میں اس کی آزمائش شروع کی گئی تھی۔

نئی ویکسین کو دنیا کے 150 سے زائد ممالک کے تقریبا 7 کروڑ افراد کو دیا گیا تھا اور اس کی آزمائش کے نتائج بھی حوصلہ کن آئے تھے۔

اب عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر عالمی ادارے اور مختلف ریاستوں اور ممالک کے صحت کے ادارے اسے استعمال کرنے کی اجازت دیں گے، تبھی اس کا عام استعمال شروع کیا جائے گا۔

TAGGED:Featuredڈبلیو ایچ او) اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کیجانب سے سپرانجینیئرڈ ویکسین‘ تیار کرلی گئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد-لاہور موٹروے بس حادثہ، 14 ہلاک 64 زخمی،مالک، ڈرائیور، اڈہ منیجر کیخلاف مقدمہ درج
Next Article جیل سے رہائی کے بعد عمران خان سے ملنے والے 27 پی ٹی آئی کارکن گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے…

June 21, 2024
انٹرٹینمنٹ

ایکشن تھرلر کامیڈی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک): مداحوں کا طویل انتظار ختم بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی ایکشن تھرلر کامیڈی فلم ’کسی کا…

April 11, 2023
پاکستاندنیا

اقوام متحدہ فلسطین میں جنگ بندی فوری روکنے کے اقدامات کرے؛ پاکستان کا مطالبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے پاکستان غزہ میں اسرائیل کے حملے کی…

October 12, 2023
کھیل

کرکٹ ورلڈکپ: پاکستانی وفد میچز کے وینیوز کا جائزہ لینے بھارت جائے گا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی وفد بھارت کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق…

July 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?