پشاور (اسپورٹس ڈیسک): پشاور کے نواحی علاقے پھندو میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قومی باکسر جہانزیب خان کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو میں دو ملزمان نے باکسر جہانزیب خان پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق جبکہ ان کے دو ساتھی زخمی ہو گئے، ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول باکسر نے گزشتہ دنوں ملزمان کے گھر پر فائرنگ کی تھی، مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن سید کمال خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانزیب خان باکسنگ کا قومی کھلاڑی تھا، مقتول جہانزیب نے 2019میں نیشنل گیمز میں حصہ لیا تھا، وہ 2013سے باکسنگ سے وابستہ تھے۔