شہداد پور -شکاگو (ٹیک ڈیسک): امریکہ کے شہر شکاگو کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس آن دی سائنس اینڈ انوویشن (ICSSI) میں دنیا بھر سے دو سو سے زائد سائنسی محققین نے مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالے پیش کئے۔شاہان علی میمن کا تحقیقی مقالہ۔ شہدادپور/حیدرآباد کے ایک نوجوان کو پہلا نمبر قرار دیا گیا۔
Delighted to have won the best paper award 🏆 @ICSSIConference! Immensely grateful for the opportunity to learn from exceptional scientists. A special thanks to my advisors @alshebli, and Kinga Makovi for their invaluable support throughout this journey. #ICSSI2023 https://t.co/aIjcWN9Ber pic.twitter.com/0XU7xZaUD9
— Shahan | شاہان (@shahanmemon) June 28, 2023
اس کانفرنس کے لیے امریکہ کی یونیورسٹی نے شاہان علی میمن کو جہاز کا ٹکٹ دے کر شکاگو بلایا۔
دو سو سے زائد سائنس ریسرچ اسکالرز میں سندھی نوجوان کی برتری یقیناً سندھ اور پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔
لندن میں تحقیقی مقالوں کی اشاعت کا دنیا کے سب سے بڑے پبلشر نیچر نیوز نے کامیابی کے فوراً بعد شاہان علی میمن سے کہا ہے کہ وہ آج انٹرویو کے لیے وقت دیں۔