Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایک وقت میں دو لوگوں سے محبت ہوسکتی ہے، مہوش حیات
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ایک وقت میں دو لوگوں سے محبت ہوسکتی ہے، مہوش حیات
انٹرٹینمنٹ

ایک وقت میں دو لوگوں سے محبت ہوسکتی ہے، مہوش حیات

Published July 2, 2023
Tags: Featured آپ کے ایک تبصرے سے یہ سب متاثر ہوسکتے ہیں
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):نامور فلم اسٹار مہوش حیات نے تعلقات کے حوالے سے اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انسان کو ایک وقت میں دو لوگوں سے محبت ہوسکتی ہے لیکن جب شادی ہوجائے تو وہی انسان سب کچھ ہونا چاہیے۔‘اداکارہ مہوش حیات اور رمشا خان نےنجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی، دونوں اداکارائیں فلم ’تیری میری کہانی‘ کی پروموشن کے لیے موجود تھیں۔

پروگرام کے دوران مہوش حیات نے اعلان کیا کہ ’اس پروگرام کے ذریعے اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے برطانیہ میں ’پنک لاما‘ کے نام سے اپنی فلم کمپنی کا آغاز کیا ہے، میں ہمیشہ دنیا بھر کے مسلمان بالخصوص پاکستانی مسلمانوں کے خلاف دنیا کے منفی تصور کے حوالے سے بات کرتی ہوں جہاں انہیں دقیانوسی تصور کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔‘

مہوش حیات نے کہا کہ ’اسی لیے میں نے فیصلہ کیا کہ ان تصورات کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے ہمیں خود قدم اٹھانا ہوگا، کیونکہ ہم خاموش بیٹھ کر کچھ نہیں کرسکتے، کمپنی میں پروفیشنل ٹیم کام کر رہی ہے جو بافٹا ایوارڈ اور ایمی ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔‘

مہوش حیات اور رمشا خان اپنی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی پروموشن کے لیے موجود تھیں جہاں انہوں نے فلم کی متاثر کن کہانی کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ ’تیری میری کہانیاں‘ عیدالاضحیٰ پر ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، یہ فلم 3 مختلف فلموں کا مجموعہ ہے جس میں 3 مختلف کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔

فلم میں مہوش حیات اداکار وہاج علی کے ساتھ نظر آئیں گی جبکہ رمشا خان اداکار شہریار منور کے ساتھ نظر آئیں گی۔

پروگرام کے دوران میزبان نے مہوش اور رمشا سے سوال کیا کہ کیا ایک انسان کو ایک ہی وقت میں دو انسانوں سے محبت ہوسکتی ہے؟ جس پر مہوش نے جواب دیا کہ ’کسی کی محبت آخری نہیں ہوتی، لیکن جب شادی ہوجائے تو وہی انسان سب کچھ ہونا چاہیے۔‘

مہوش حیات نے کہا کہ ’جب آپ شادی کرتے ہیں تو دائیں یا بائیں کچھ نہیں دیکھا جاتا۔‘

اداکارہ نے اپنی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں بھی یہی پیغام دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک وقت میں دو انسانوں سے محبت بالکل ہوسکتی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس کے پیچھے دیوانوں کی طرح بھاگنا شروع کردیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’محبت ہوجاتی ہے لیکن اپنے ساتھی کے ساتھ وفادار ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔‘

بعد ازاں رمشا خان نے کہا کہ ’میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی کہ ایک ہی وقت میں دو انسانوں سے محبت ہوجائے، ایسا تب ہوتا ہے جب پہلے انسان کے ساتھ محبت ختم ہوجائے تو انسان دوسرے انسان کو اپنا محبوب ماننے لگتا ہے۔‘

’آپ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو کس طرح کنٹرول کرتی ہیں، آپ کا کیا ردعمل ہوتا ہے۔‘ پر مہوش حیات نے کہا کہ ’کسی بھی انسان کو آپ کے کردار یا ذات پر تبصرے کرنے کا حق نہیں ہے، آپ میری اداکاری پر تنقید کرسکتے ہیں، لیکن میں اپنی ذاتی زندگی میں کیسی ہوں، یا میرا کردار کیسا ہے، اس حوالے سے کسی کو بولنے کا حق نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ ایسا کرتے ہیں انہیں سوچنا چاہیے کہ انہیں اگر کوئی ایسا بولے تو کیسا محسوس ہوگا، ہمیں بولنے اور تبصرے کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر کچھ اچھا کہنے کے لیے نہیں ہے تو خاموش رہیں، ہم بھی انسان ہیں، ہماری بھی فیملی ہے، احساسات ہیں اور ذہنی صحت ہے، آپ کے ایک تبصرے سے یہ سب متاثر ہوسکتے ہیں۔‘

TAGGED:Featuredآپ کے ایک تبصرے سے یہ سب متاثر ہوسکتے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کولمبیا فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے؛ ہلاکتیں
Next Article اپنے دماغ کو صحت مند اور توانا رکھنے کا راز جانیے !
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

کراچی کنگز کومسلسل دوسری شکست،اسلام آباد کی4 وکٹوں سے جیت

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کو مسلسل دوسری شکست…

February 16, 2023
پاکستان

روس سے گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

کراچی (نجات نیوز): روس سےحکومتی سطح پر منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی۔وزارت فوڈ سکیورٹی کے…

January 9, 2023
پاکستان

مجھے گڑبڑ نظرآرہی ہے، سیکریٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں، منظوروسان

کراچی (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بدھ کو…

August 4, 2023
دنیا

فائرنگ سے کان کا حصہ کٹ گیا اور گرنے سے بازو میں شدید چوٹیں آئیں

(ویب ڈیسک ):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حملے کے بعد زمین پر گرنے سے ان کے…

July 16, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?