Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اپنے دماغ کو صحت مند اور توانا رکھنے کا راز جانیے !
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > اپنے دماغ کو صحت مند اور توانا رکھنے کا راز جانیے !
صحت

اپنے دماغ کو صحت مند اور توانا رکھنے کا راز جانیے !

Published July 2, 2023
Tags: Featured دودھ، مکھن، نارنجیوں، مچھلی اور دیگر غذاؤں میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے
Share
SHARE

لندن (ہیلتھ ڈیسک): انسانی دماغ ایک غیرمعمولی پیچیدہ عضو ہے جو بدن کی سب سے زیادہ آکسیجن استعمال کرتا ہے اور پورے جسم سے جڑا ہوتا ہے۔ برطانیہ میں بورن ماؤتھ کالج سے وابستہ ڈاکٹر ہینا بیورنووا کا مشورہ ہے کہ ان غذاؤں کے استعمال سے ہم اپنے دماغ کو صحت مند اور توانا رکھ سکتے ہیں۔ان کے مطابق قدرت نے ایسی بہت سی غذائیں دی ہیں جو ہمارے دماغ و اعصاب کے لیے کسی ٹانک سے کم نہیں۔ ان کا تعارف کچھ اس طرح ہے۔

سامن، میکرل اور سارڈین جیسی مچھلیاں چکنائی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈز کی بھرمار ہوتی ہیں۔ یہ فیٹی ایسڈز دماغ کو توانا اور تادیر جوان رکھتے ہیں۔ انہیں کھانے سے دماغ میں خون کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے، حافظہ اچھا ہوتا ہے اور بڑھاپے کے ساتھ ساتھ دماغی کمزوری سست پڑجاتی ہے۔

اومیگاتھری فیٹی ایسڈز کے فوائد سائنسی طور پر ثابت ہوچکے ہیں۔ ایک تحقیق میں 2000 بزرگ افراد کو جب اومیگاتھری فیٹی ایسڈز دیے گئے تو ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 44 فیصد تک کم ہوگیا تھا۔

وٹامن بی کی آٹھ اقسام ہیں جو دماغ کے لیے کسی ٹانک سے کم نہیں اور یہ سب انڈوں، دالوں اور گہرے ہرے پتوں والی سبزیوں سے حاصل ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کا اصرار ہے کہ مکمل اناج، گہرے سبز پتوں والی سبزیاں، انڈے، مچھلی، لوبیا اور دالوں میں تمام تر وٹامن بی پائے جاتے ہیں۔ یہ وٹام دماغی خلیات کو توانائی پہنچاتے ہیں اور ہمارا مزاج بھی بہتر بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنی غذا میں ضرور شامل کیجیے۔

دودھ، مکھن، نارنجیوں، مچھلی اور دیگر غذاؤں میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے یا ان کے استعمال سے وٹامن ڈی کی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ کچھ وقت دھوپ میں گزارا جائے کیونکہ دھوپ سے بدن کو وٹامن ڈی بنانے میں مدد ملتی ہے اور دھوپ سے ڈپریشن میں کمی بھی ہوتی ہے۔

بروکولی یا شاخ گوبھی کو سپرفوڈ کا درجہ حاصل ہے۔ زیتون کے تیل کی افادیت ہم سب کے سامنے ہے۔ اس کے علاوہ بادام اور اخروٹ کے دماغی فوائد سے ہم سب آگاہ ہیں۔ غذا میں ان کا مسلسل اور مناسب استعمال ہمارے دماغ کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دماغ کے لیے وٹامن ای کسی خزانے سے کم نہیں اور مندرجہ بالا غذاؤں میں وٹامن ای کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

دوسری جانب ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ دماغ کو مسلسل استعمال کیا جائے۔ معمے حل کیجیے، کتاب پڑھیں، تیزقدمی اور ورزش جاری رکھیں۔

TAGGED:Featuredدودھ، مکھن، نارنجیوں، مچھلی اور دیگر غذاؤں میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایک وقت میں دو لوگوں سے محبت ہوسکتی ہے، مہوش حیات
Next Article آئی ایم ایف شرائط: گیس 50 فیصد اور بجلی 4 روپے فی یونٹ تک مہنگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

الیکشن التوا کی قرارداد کی منظوری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانےکی قرارداد منظور کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر…

January 7, 2024
انٹرٹینمنٹ

امجد اسلام امجد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

کراچی (شوبز ڈیسک): معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ…

February 10, 2023
پاکستان

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی

(ویب ڈیسک): شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے…

November 2, 2024
انٹرٹینمنٹ

راحت فتح علی خان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

لاہور (شوبز ڈیسک): عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کےخلاف نیا پنڈورا باکس کُھل گیا۔ ایف آئی اے…

June 28, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?