Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دنیا کے سب سے وفادار کتے ‘ہاچیکو‘ کی 100 ویں سالگرہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > دنیا کے سب سے وفادار کتے ‘ہاچیکو‘ کی 100 ویں سالگرہ
دلچسپ و عجیبویڈیوز

دنیا کے سب سے وفادار کتے ‘ہاچیکو‘ کی 100 ویں سالگرہ

Published July 4, 2023
Tags: Featured ہاچیکو نومبر 1923 میں پیدا ہوا
Share
SHARE

ٹوکیو (ویب ڈیسک): جاپان کے سماج کا حصہ بن جانے والے ایک وفادار کتے، ’ہاچیکو‘ کی پیدائش کو پوری ایک صدی ہوگئی ہے۔ یہ کتا اپنے مالک سے اتنا لگاؤ رکھتا تھا کہ اس کے انتقال کے باوجود بھی ریلوے اسٹیشن سے نہ ہٹا اور برسوں اس کا انتظار کرتا رہا۔اگرچہ دنیا بھر میں وفادار کتوں نے انسانوں کو حیران کیا ہے لیکن جاپان کا ہاچیکو ان سب میں ممتاز تھا جو اکیتا نسل کے کتوں سے تعلق رکھتا تھا۔ہاچیکو نومبر 1923 میں پیدا ہوا تو وہاں سے بہت دور رہنےوالے ایک زرعی پروفیسر، ہائڈسابورو نے اپنے شاگردوں سے کہا کہ اسے اکیتا نسل کے کتے کا ایک چھوٹا پلہ درکار ہے۔ نومبر 1923 میں پیدا ہونے والے ہاچیکو کا انتخاب ہوا اور اسے سینکڑوں کلومیٹر دور پروفیسر کے پاس لایا گیا۔

بہادر، ذہین اور پرسکون نسل کے اس کتے کی حالت اس وقت بہت خراب تھی اور خیال تھا کہ وہ مرجائے گا۔ لیکن پروفیسر اور ان کی بیگم نےاگلے چھ ماہ تک کتے کا بھرپور خیال رکھا تو وہ تندرست ہوگیا۔ اس کتے کا نام ’ہاچی‘ رکھا جس کے جاپانی زبان میں 8 کے معنی ہوتے ہیں۔ جبکہ شاگرد نے اس کے آگے ’کو‘ لگاکر اسے ’ہاچیکو‘ کا نام دیا۔

پروفیسرہائڈسابورو کو کئی مرتبہ ریل گاڑی سے شہر سے باہر جانا ہوتا تھا۔ پروفیسر ہاچیکو اور دو دیگر کتوں کو ساتھ ریلوے اسٹیشن تک لے جاتا۔ تینوں پروفیسر کی واپسی تک اسٹیشن پر ہی انتظار کرتے رہتے تھے۔ لیکن ہاچیکو اور پروفسیر کا ساتھ صرف 16 ماہ تک رہا کیونکہ 53 برس کی عمر میں ہیمریج سے پروفیسر کی موت ہوگئی۔

موت کے بعد ہاچیکو اپنے مالک کے تابوت کے ساتھ لپٹ گیا اور وہاں سے ہٹنے سے انکار کردیا۔ اگرچہ کچھ وقت اس نے گھر سے دور گزارا لیکن جلد ہی وہ پروفیسر ہائڈسابورو کے گھر لوٹ آیا۔ اب وہ روزانہ ریلوے اسٹیشن پر جانے لگا۔ دھوپ، بارش اور برفباری میں بھی اس کا یہ معمول جاری رہا۔ لوگ اس پر پانی پھینکتے اوربچے اسے ستاتے تھے لیکن وہ اپنی جگہ سے نہیں ہلا۔

1932 میں ایک جاپانی اخبار نے اس کی اصل کہانی لکھی تو لوگ اس پر فریفتہ ہوئے۔ 1934 میں اس کی یاد میں دھاتی مجسمہ لگایاگیا۔ تاہم اگلے ہی برس 8 مارچ کو وہ مرگیا۔ ہاچیکو کی یاد میں اب بھی نظمیں، کہانیاں، فلمیں اور کارٹون بنائے جارہے ہیں۔

TAGGED:Featuredہاچیکو نومبر 1923 میں پیدا ہوا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹوئٹر ’ٹوئٹ ڈیک‘ تک رسائی صارف کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے مشروط
Next Article سويڈش حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالوں‌کوسزادے: وزیراعظم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ورلڈکپ : قومی ٹیم کو بدترین شکست،بھارت نے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا

احمد آباد (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو…

October 14, 2023
پاکستان

لندن: قادرمگسی کی نواز شریف سے ملاقات: صوبوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دینا لازم ہے؛ مگسی

لندن (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی لندن میں نواز لیگ کے سربراہ میاں…

October 10, 2023
پاکستان

سکیورٹی مسائل کا ادراک ہے، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے: نگران وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے حکومت کو سکیورٹی مسائل کا ادراک ہے…

January 11, 2024
کھیل

جانک سنر نے47 سال بعد اٹلی کو ٹینس ڈیوس کپ کا چیمپئن بنادیا

اسپین (اسپورٹس ڈیسک): اسپین میں جاری ٹینس کے ڈیوس کپ مقابلوں میں اٹلی کے جانک سنر نے شاندار کارکردگی کا…

November 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?