Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: تھرکول کے 2 ہزار میگاواٹ سمیت سسٹم میں 5 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے؛ وزیر توانائی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > تھرکول کے 2 ہزار میگاواٹ سمیت سسٹم میں 5 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے؛ وزیر توانائی
پاکستانکاروبار

تھرکول کے 2 ہزار میگاواٹ سمیت سسٹم میں 5 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے؛ وزیر توانائی

Published July 6, 2023
Tags: Featured آنے والی منتخب حکومت کو اسے ٹھیک کرنا پڑے گا تھرکول اور نیو کلیئر پاکستان کے لیے بڑی لائف لائن ہے ملک دو حصوں میں بٹ چکا ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہےکہ ملک کے ایک چوتھائی حصے میں لائن لاسز اور بلوں کی ریکوری نہ ہونے کی وجہ سے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ’ہم نے پچھلے ایک سال میں سسٹم میں 5 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے جس میں 2 ہزار میگاواٹ کوئلے سے بننے والی تھرکول کی بجلی ہے‘۔وزیر توانائی نے کہا کہ ’جو تین سی پیک کے پراجیکٹ پچھلے سالوں میں مجرمانہ غفلت کا شکار ہوئے وہ اب پوری طرح چل رہے ہیں، 2 ہزار میگاواٹ وہاں سے لے رہے ہیں اور 1100 میگاواٹ کے تھری سے آرہی ہے، پچھلے سال کروڈ ہائیڈرو الیکٹرک پاور سے 720 میگاواٹ بجلی آئی، اس طرح 3800 میگاواٹ بجلی باقاعدہ سسٹم میں شامل کی ہے، ایک حویلی بہادر شاہ کا پلانٹ ہے ہمیں جب ضرورت پڑتی ہے تو وہاں سے 1100 میگاواٹ لیتے ہیں‘۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ’ بجلی کے شارٹ فال میں بہتری ہوئی ہے یہ ختم نہیں ہوا ہے، بجلی کی پیداوار میں کمی کی دو وجوہات ہیں، پچھلے سال جو قیمتیں بڑھائی گئیں اس وجہ سے ڈیمانڈ میں کمی آئی ہے، اگرچہ ہمارے پاس مہنگی بجلی بنانے کی بھرپور صلاحیت ہے لیکن وہ ہمارے صارفین پر ناقابل برداشت بوجھ ہوگا، ہم مہنگے تیل، فرنس آئل اور پرانے گیس کے پلانٹ نہیں چلاتے تاکہ صارفین پر بل زیادہ نہ آئے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں اپنے مقامی ذرائع کو بڑھانا ہے، سولر اور ونڈ پاور کے ذریعے ہائیڈل کےمنصوبوں پر کام جاری ہے، آنے والے 3 سے 5 سالوں میں سستی بجلی کی پیداواری مقدار میں اضافہ ہوگا اور صارفین کے لیے قیمت بھی کم ہوگی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آئی ایم ایف بجلی کی قیمت بڑھانے کا نہیں کہتا بلکہ گردشی قرضہ کم کرنے کا کہتا ہے اور ہماری کوشش اصلاحات کی ہے، پورے ملک میں بجلی کی قیمت ایک ہی ہوگی، اسے ایک قیمت میں رکھنے کے لیے صرف کراچی کو 171 ارب کی سبسڈی وفاقی حکومت دے گی، اس کا سرکلر ڈیٹ پر اثر ہے لیکن حکومت کے اپنے شہریوں کے لیے فیصلے ہیں، ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ آنے والی بجلی کی جو نئی مقدار شامل ہوگی وہ کسی بھی طور امپورڈ فیول پر نہیں ہوگی‘۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’ تھرکول اور نیو کلیئر پاکستان کے لیے بڑی لائف لائن ہے ہمیں انہیں بڑھانا ہے، اس وقت ملک دو حصوں میں بٹ چکا ہے، آنے والی منتخب حکومت کو اسے ٹھیک کرنا پڑے گا، کچھ علاقوں میں بلوں کی ریکوری 80 فیصد سےزیادہ ہے ایسی جگہوں پر 96 فیصد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 3 گھنٹے یا ا س سے کم ہے، ملک کے ایک چوتھائی حصے میں نقصان بہت زیادہ ہیں اور بلوں کی ریکوری نہیں ہے اس کی قیمت وہ صارفین دے رہے ہیں جو بل وقت پر دیتے ہیں، یہ ایک سنجیدہ ایشو ہے کہ جہاں شدید نقصان ہیں انہیں کیسے مینج کرنا ہے‘۔

TAGGED:Featuredآنے والی منتخب حکومت کو اسے ٹھیک کرنا پڑے گاتھرکول اور نیو کلیئر پاکستان کے لیے بڑی لائف لائن ہےملک دو حصوں میں بٹ چکا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی
Next Article عون چوہدری کیجانب سے پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

اسٹریٹ کرائمز کی وجہ غربت ہے؛ شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے غربت کو اسٹریٹ کرائمز کی وجہ قرار دیا ہے۔ ایک نجی چینل…

December 20, 2022
انٹرٹینمنٹ

ایکشن تھرلر کامیڈی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک): مداحوں کا طویل انتظار ختم بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی ایکشن تھرلر کامیڈی فلم ’کسی کا…

April 11, 2023
دنیا

بھارت: کیرالہ ایکسپریس ٹرین نے پٹریوں کی صفائی میں مصروف 4 مزدوروں کوکچل دیا

پالکڑہ -بھارت (ویب ڈیسک): ٹرین کی پٹریوں کی صفائی میں مصروف 4 مزدور ٹرین کی زد میں آکر موت کے…

November 3, 2024
دنیا

“اس دنیا میں‌ہم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں”: افریقی ملک گبون میں فوجی بغاوت،صدر نظر بند

گبون (ویب ڈیسک): افریقی ملک گبون میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے صدر کو نظر بند کردیا۔غیرملکی میڈیا کے…

August 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?