Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’نواز، زرداری ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن آگے پیچھے کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا‘رانا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ’نواز، زرداری ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن آگے پیچھے کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا‘رانا
پاکستان

’نواز، زرداری ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن آگے پیچھے کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا‘رانا

Published July 11, 2023
Tags: Featured کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں نگران سیٹ اپ کے تحت الیکشن
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں تو کچھ ہوا ہی نہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ دبئی میں تو ہوا ہی کچھ نہیں ، زرداری اور نواز شریف کے درمیان معمول کی ایک ملاقات ہوئی ہے اور یہ ملاقات پہلے سے طے شدہ بھی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں جس پر تحفظات ہوں یا کسی کو منانا پڑے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن آگے پیچھے کرنےکے کوئی فیصلے نہیں ہوئے۔

الیکشن پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کا دو ٹوک اور واضح مؤقف ہے کہ الیکشن نگران سیٹ اپ میں ہونے چاہئیں، اسمبلیاں مدت پوری کرکے تحلیل ہوں گی اور نگران سیٹ اپ آئےگا، نگران سیٹ اپ کے تحت الیکشن ایک ہی روز اورآئین کے مطابق ہوں گے، نواز شریف ضرور واپس آئیں گے اور (ن) لیگ کی الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، حکومت اس معاملے پرسنجیدہ ہے، 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کے خلاف سائنٹیفک شواہد موجودہیں، ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، تمام تحقیقاتی اداروں کو میرٹ پر تفتیش کرنی چاہیے۔

گزشتہ روز پشاور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات اورغیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کا حصہ ہے، دبئی میں نواز زرداری ملاقات پراعتماد میں نہیں لیاگیا، اتنا بڑا قدم اٹھانے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ سوال میرے ذہن میں ہے۔

فضل الرحمان کے تحفظات پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کو منانے کا ٹاسک دے دیا اور ساتھ نواز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو دبئی میں ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔

TAGGED:Featuredکوئی فیصلہ ہوا ہی نہیںنگران سیٹ اپ کے تحت الیکشن
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈ کپ شرکت معاملہ: ذکا اشرف اور جے شاہ آج ملاقات کریں گے
Next Article اسرائیل نے گھرمیں گھس کر حملہ کرنے والا جدید خودکُش ڈرون تیار کرلیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی مگر میں نےیہ آفرز قبول نہیں کیں؛ ریما

کراچی(شوبز ڈیسک): سینئر اداکار ریما خان نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کچھ گروپ پاکستانی فنکاروں کے مخالف ہیں۔ایک…

January 16, 2024
پاکستانکاروبار

مرغی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ،فی کلو 800 روپے فروخت

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے تک جا پہنچی۔ کراچی میں دودھ…

February 20, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ کا سندھ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے صوبے کی سرکاری زمینوں پر قبضے کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ…

December 23, 2022
پاکستانتازہ ترین

مظفر گڑھ: شوہر اور سسرالیوں نے تشدد کے بعد خاتون کو آگ لگا کر جلادیا

مظفرگڑھ (ویب ڈیسک): بستی ہلیلی میں خاتون کو مبینہ تشدد کے بعد آگ لگادی گئی۔خاتون کے ورثاء نے الزام لگایا…

June 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?