Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: کامیڈی شو’ملکہ تبسم’ پرفارمنس سےبشریٰ انصاری پھر سے چھاگئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > کراچی: کامیڈی شو’ملکہ تبسم’ پرفارمنس سےبشریٰ انصاری پھر سے چھاگئی
انٹرٹینمنٹ

کراچی: کامیڈی شو’ملکہ تبسم’ پرفارمنس سےبشریٰ انصاری پھر سے چھاگئی

Published July 12, 2023
Tags: Featured متعدد شخصیات نے بھی اداکارہ کی تعریفیں کیں
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): لیجنڈری اداکارہ، لکھاری و ہدایت کار بشریٰ انصاری کی جانب سے اسٹینڈ اپ تھیٹر کامیڈی شو ’ملکہ تبسم‘ میں شاندار پرفارمنس دیے جانے پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔بشریٰ انصاری کے تھیٹر کامیڈی شو ’ملکہ تبسم‘ کو گزشتہ ہفتے 3 جولائی سے کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پیش کیا جا رہا ہے۔تھیٹر کامیڈی شو کی ہدایات داور محمود نے دی ہیں اور اس کا اسکرپٹ سید نینی نے لکھا ہے اور شو میں اداکارہ اپنی زندگی کے سچے واقعات بھی بتاتی سنائی دیتی ہیں۔’ملکہ تبسم‘ بشریٰ انصاری کا اب تک کا پہلا اسٹینڈ اپ کامیڈی تھیٹر شو ہے، اس سے قبل وہ ٹی وی پر دیگر ساتھی اداکاروں کے ہمراہ کامیڈی شوز کرتی رہی ہیں۔

تقریبا سوا گھنٹے دورانیے کے شو میں بشریٰ انصاری اپنی زندگی کے سچے واقعات سمیت ملک کے حالیہ واقعات اور ماضی پر بھی اچھوتے انداز میں گفتگو کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اگرچہ ملکہ تبسم کامیڈی شو ہے لیکن اس میں انتہائی حساس معاملات پر مزاحیہ انداز میں کھل کر بات کی گئی ہے اور بشریٰ انصاری اپنے مخصوص انداز میں ملک کی سیاست اور حالات پر بھی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

’ملکہ تبسم‘ میں بشریٰ انصاری کی شاندار پرفارمنس پر لیجنڈری لکھاری انور مقصود نے بھی ان کی تعریفیں کیں، علاوہ ازیں متعدد شخصیات نے بھی اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ لازمی کامیڈی شو دیکھنے آئیں۔

View this post on Instagram

A post shared by kopykatsproduction (@kopykatsproduction)

ہدایت کار وجاہت رؤف، پروڈیوسر شازیہ وجاہت، اداکار عمران اشرف، اداکارہ صبا حمید سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی ’ملکہ تبسم‘ دیکھنے کے بعد بشریٰ انصاری کی تعریفیں کیں اور مداحوں کو بھی تجویز دی کہ وہ لازمی کامیڈی شو دیکھنے جائیں۔

View this post on Instagram

A post shared by kopykatsproduction (@kopykatsproduction)

’ملکہ تبسم‘ کو آئندہ ماہ اگست کے وسط تک کراچی آرٹس میں یومیہ بنیادوں پر دکھائے جانے کا امکان ہے، اس کے بعد مذکورہ شو کو پہلے دارالحکومت اسلام آباد اور بعد ازاں لاہور میں دکھایا جائے گا۔

اس وقت کراچی آرٹس کونسل میں ’ملکہ تبسم‘ کا یومیہ ایک شو رات 8 بجے شروع کیا جاتا ہے اور اس کی ایڈوانس بکنگ بھی کی جاتی ہے۔

TAGGED:Featuredمتعدد شخصیات نے بھی اداکارہ کی تعریفیں کیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ژوب گیریژن پر دہشت گردوں کاحملہ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید، 5 شدید زخمی
Next Article اگلے ماہ حکومتی معاملات نگران حکومت کے سپرد کردینگے؛ وزیراعظم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

طالبان کیخلاف اکٹھاہوناہوگا،ملالہ کی اپنی فلم کی آسکراسکریننگ پرگفتگو

لندن (شوبز ڈیسک): نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان کےخلاف اکٹھا ہونا ہوگا، بتانا ہوگا کہ…

February 9, 2023
دلچسپ و عجیب

1 لاکھ 12 ہزار روپےقیمت میں‌ فروخت ہونیوالی چارپائی

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکہ میں آن لائن اسٹور پر چارپائی کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 168 روپے میں فروخت…

May 13, 2023
دنیا

اسرائیل،سعودی تعلقات قائم کروانےکی کوششوں سے مشرق وسطیٰ کے تنازعات حل نہیں ہونگے: خامنہ ای

تہران (ویب ڈیسک): ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےکہا ہےکہ اسرائیل، سعودی تعلقات قائم کروانےکی کوششوں سے مشرق…

May 2, 2024
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

سائنسدانوں کا ویل چیئر روبوٹ بناکر ویل چیئر ٹینس پلیئر اِیستھر ورگیئر کو خراج تحسین

ایٹلانٹا (ٹیک ڈیسک): امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسا ویل چیئر روبوٹ بنایا ہے جو انسانوں کے ساتھ ٹینس کھیل…

July 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?