Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اگلے ماہ حکومتی معاملات نگران حکومت کے سپرد کردینگے؛ وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اگلے ماہ حکومتی معاملات نگران حکومت کے سپرد کردینگے؛ وزیراعظم
پاکستان

اگلے ماہ حکومتی معاملات نگران حکومت کے سپرد کردینگے؛ وزیراعظم

Published July 13, 2023
Tags: Featured اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں اگست 2023 میں معاملات نگران حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اگست 2023 کو ہم معاملات نگران حکومت کے سپرد کر دیں گے، اپنے دور حکومت میں ہم نے ملکی مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کیں۔انہوں نے کہا کہ 15 ماہ میں 4 سال کی بربادیوں کا ملبہ صاف کیا، معیشت، خارجہ تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں لگی آگ بجھائی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے ووٹ بینک کی فکر نہیں کی اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافے کی فکر کی، ہم ملکی معیشت کی بحالی میں مصروف تھے اور کچھ لوگ ملک کو ناکام بنانے میں مصروف تھے، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ اور اُن کی ناپاک سازش مٹی میں مل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے، ملکی معیشت کی بحالی کیلئے جامع پروگرام بنا لیا گیا ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی کے پروگرام کا کام شروع کر دیا گیاہے، وطن دشمن کی سازشوں کے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب ہمارے سامنے ایک ہی راستہ ہے کہ کشکول توڑ دیں، مقروض ہونا چھوڑ دیں، پوری قوم یکسو ہے کہ قرض کی زندگی نا منظور ہے۔ ہم مقروض رہنا چھوڑ دیں،محتاجی کی زنجیریں توڑدیں، 9 مئی جیسا یوم سیاہ قوم کی زندگی میں دوبارہ نہ آئے، اب قرض کی زندگی نا منظور ہے، آئیں نفرتیں مٹائیں،محبتیں تقسیم کریں، ایک قوم ہوجائیں۔

قبل ازیں ملتان میں یوتھ لون پروگرام سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر خوشی کے شادیانے نہیں بجانے ، آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا کھیر نہیں، شرائط بہت کڑی اور سخت ہیں اور ہم نے تمام شرائط مانی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف سے قرضہ ناگزیر تھا، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام منظور کیا اور آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل گئی ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے ہیں، آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے،3 ارب ڈالر پاکستان کو ملیں گے۔

TAGGED:Featuredاپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہےاللہ کا شکر ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: کامیڈی شو’ملکہ تبسم’ پرفارمنس سےبشریٰ انصاری پھر سے چھاگئی
Next Article انتخابی اصلاحات میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پی ایس ایل 9:کراچی نے لاہور کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور(ویب ڈیسک ):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں کراچی کنگز نے…

February 24, 2024
دنیا

افغانستان میں داعش کا حملہ، 14 شہری ہلاک

دائی کنڈی- افغانستان (ویب‌ڈیسک): افغانستان میں بین الاقوامی سطح پر دہشتگرد قرار دی گئی کالعدم تنظیم داعش کے حملے میں…

September 13, 2024
دنیا

گیمبیا میں فوجی بغاوت ناکام، 4 فوجی گرفتار

افریقی ملک گیمبیا میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایڈاما…

December 23, 2022
پاکستان

خیبرپختونخوا: اپر کوہستان میں دریائےسندھ کا رُخ موڑ دیا گیا

اپر کوہستان (ویب ڈیسک): صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ نے اہم سنگ…

February 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?