(ویب ڈیسک):لاہور ہائی کورٹ نےکہا ہےکہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سوار پر 5 ہزار روپے جرمانہ کریں، سب ٹھیک ہوجائیں گے۔لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ٹریفک پولیس کو کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سوار پر 5 ہزار روپے جرمانہ کریں، اس حوالے سے رولز بنائیں عدالت اس پر حکم جاری کردے گی۔
جسٹس شاہد کریم نے ہدایت کی کہ پہلے10 روز ہیلمٹ کےاستعمال کی تشہیر کریں اور آگاہی دیں۔
اس دوران عدالت نے پرنسپل ایم اے او کالج کے سائیکل پر دفتر جانےکو سراہا۔
کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی گئی۔