Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق
پاکستان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق

Published July 18, 2023
Tags: Featured دونوں کی مساوی نمائندگی ہوگی نگران وزیراعظم پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائےگا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنےکی تجویز دی تھی، حکومت کو قانونی ماہرین نے بھی 8 اگست کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی اسمبلی توڑنےکے لیے 9 اور 10 اگست پر بھی غور کیا گیا تھا۔

قانونی ماہرین کے مطابق سمری پر صدر منظوری نہ دے تو اسمبلی 48 گھنٹے بعد تحلیل ہو جائے گی۔

خیال رہےکہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے، اسمبلی مدت سے قبل تحلیل ہونے پر عام انتخابات کرانے کے لیے نگران سیٹ اپ 90 دن کے لیے آئےگا۔

13 جولائی کو قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے اگست 2023 میں معاملات نگران حکومت کے حوالے کرنےکا اعلان کیا تھا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ 12 اگست 2023 کو ہم معاملات نگران حکومت کے سپردکر دیں گے۔

گزشتہ دنوں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری نےکہا تھا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنےکے بجائے ان کو مدت پوری کرنی دینی چاہیے۔

نیر بخاری کا کہنا تھا مدت پوری ہونے سے چند روز قبل اسمبلیاں ختم کرنے سے اچھا پیغام نہیں جائےگا، ملک میں عام انتخابات 12 اکتوبر تک ہوجانے چاہئیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ آئین کا آرٹیکل 224 واضح ہےکہ جب قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہوگی تو 60 روز کے اندر نئے الیکشن کرائے جائیں گے، قبل از وقت اسمبلی تحلیل کی صور ت میں 90 روز کے اندر انتخابات ہوں گے۔

آرٹیکل 112 کے ذریعے اگر صدر وزیراعظم کی سمری پر دستخط نہیں کرتے تو 48 گھنٹے کے اندر اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائےگی ، جس کے بعد وزیراعظم نگران حکومت کے لیے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھےگا اور دونوں طرف سے نگران وزیراعظم کے لیے دو دو نام بھیجے جائیں گے۔

تین دن کے اندر نگران وزیراعظم پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائےگا، جس میں دونوں کی مساوی نمائندگی ہوگی۔

پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھی تین دن کی مہلت ہوگی اور 3 دن میں اگر پارلیمانی کمیٹی نے نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ کیا تو حتمی فیصلے کے لیے معاملہ چیف الیکشن کمشنر کو جائےگا، چیف الیکشن کمشنر دو دن کے اندر کیئر ٹیکرز کا فیصلہ کرنےکا پابند ہوگا۔

TAGGED:Featuredدونوں کی مساوی نمائندگی ہوگینگران وزیراعظم پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائےگا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article روپے کی قدر میں مزید کمی ، ڈالر ایک مرتبہ پھرمہنگا ہوگیا
Next Article پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا، 8 افراد زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

ویڈیوز

لکڑی کے تختے پرایک منٹ میں 66 پش اپس کا نیا عالمی ریکارڈ

لندن (ویب ڈیسک): لندن کے رہائشی ایلکس گولڈنگ نامی شخص نے لکڑی کے تختے پرایک منٹ میں 66 پش اپس…

May 22, 2023
پاکستان

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کرگئے، صوبہ میں سیاسی و انتظامی بحران، صوبائی کابینہ تحلیل

پشاور (ویب ڈیسک): نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان انتقال کرگئے۔گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو طبیعت…

November 11, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کر دیں:عمران خان کو فائدہ ہوا؛ بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم بحال کر دیں۔چیف…

September 6, 2024
انٹرٹینمنٹ

رانی مکھرجی کی فلم مسز چٹرجی پر سفارتی ناراضگیاں پیدا ہوگئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی کی بئی فلم مسز چٹر جی بمقابلہ ناروے دونوں ملکوں میں اختلافات کی…

March 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?