Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مصنوعی ذہانت سے تیار مواد پر اعتراضات: واٹر مارک لگانے کی یقین دہانی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > مصنوعی ذہانت سے تیار مواد پر اعتراضات: واٹر مارک لگانے کی یقین دہانی
سائنس و ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت سے تیار مواد پر اعتراضات: واٹر مارک لگانے کی یقین دہانی

Published July 22, 2023
Tags: Featured تصاویر یا آڈیو کو دھوکا دہی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے
Share
SHARE

واشنگٹن ڈی سی (ٹیک ڈیسک): امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں شامل اوپن اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں نے فرضی تصاویر پر واٹر مارکس جیسی خصوصیات کے ساتھ اپنی ٹیکنالوجی کو محفوظ بنانے کا عہد کیا ہے۔انگریزی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جن کمپنیوں نے ایسا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ان میں اوپن اے آئی کے علاوہ ایمیزون، ایتھروپک، گوگل، انفلیکشن، میٹا اور مائیکروسافٹ شامل ہیں۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کمپنیوں نے 3 اصولوں، بچاؤ، تحفظ اور اعتماد، پر مبنی وعدوں پرفوری عمل درآمد کا انتخاب کیا ہے، جو مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے لیے بنیادی ہونا ضروری ہیں اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

خدشہ ہے کہ مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تصاویر یا آڈیو کو دھوکا دہی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قریب آنے تک غلط معلومات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے کہا کہ ٹیکنالوجیز اس حوالے سے مدد کریں گی کہ صارفین یہ باآسانی پہچان سکیں کہ مواد اے آئی سے تیار کیا گیا ہے یا نہیں۔’

انہوں نے کہا کہ ’اس حوالے سے ابھی تکنیکی کام کرنا باقی ہے لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ آڈیو اور ویڈیو مواد پر لاگو ہوتا ہے اور یہ ایک وسیع تر نظام کا حصہ ہوگا۔ ’ اہلکار نے مزید کہا کہ مقصد یہ ہے کہ لوگوں کے لیے یہ بتانا آسان ہو کہ اے آئی آن لائن مواد کب تخلیق کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے کیے گئے وعدوں میں جب بائیو سیکیورٹی، سائبر سیکیورٹی، سماجی اثرات کی بات آتی ہے تو ممکنہ خطرات کے لیے اے آئی سسٹم کی آزادانہ جانچ شامل ہے۔

جائزہ اور درجہ بندی کی تنظیم کے چیف ایگزیکٹیو جیمز اسٹیئر کے مطابق کامن سینس میڈیا نے اے آئی ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اہم پالیسیاں بنانے کے عزم کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی تعریف کی ہے۔

تاریخ اس بات کی نشاندہی کرے گی کہ بہت سی ٹیک کمپنیاں دراصل ذمہ داری سے کام کرنے اور مضبوط ضوابط کی حمایت کرنے کے عہد پر کام نہیں کرتی ہیں، وائٹ ہاؤس کے اہلکار کے مطابق جو بائیڈن ایگزیکٹو آرڈر پر بھی کام کر رہے ہیں جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اے آئی محفوظ اور قابل اعتماد ہے۔

اے آئی سے تیار کردہ مواد کے لیے واٹر مارک ان موضوعات میں شامل تھے جن پر یورپی یونین کے کمشنر تھیری بریٹن نے گزشتہ ماہ سان فرانسسکو کے دورے کے دوران اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

تھیری بریٹن نے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’ہم بالخصوص واٹر مارک کے حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔‘

انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں سیم آلٹمین کہتے ہیں کہ وہ یہ دیکھنا پسند کریں گے کہ اوپن اے آئی واٹر مارک کے ساتھ جلد ہی کیا کرے گا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ اے آئی کی ترقی اور اس کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی فریم ورک قائم کرنے کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ بھی کام کرے گا۔

TAGGED:Featuredتصاویر یا آڈیو کو دھوکا دہی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی حمزہ فائنل میں‌پہنچ گئے
Next Article دنیا بھر میں‌آج عالمی یوم دماغ منایا جارہا ہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ڈیجیٹل مردم شماری:بے ضابطگیاں ہوئیں تو ہم نہیں مانیں گے؛ بلاول

کراچی (ویب ڈیسک): چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے کی…

March 5, 2023
انٹرٹینمنٹ

بھائی نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرلیا تھا؛ وکرانت میسی کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی سپرہٹ نئی فلم بارہویں فیل کے اداکار نے اپنے بھائی سے متعلق بڑا انکشاف…

February 20, 2024
دنیا

دمشق میں اسرائیل کا فضائی حملہ،ایرانی پاسداران کا رُکن جاں بحق

تہران (ویب ڈیسک): شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک اور ممبر جاں بحق ہوگیا۔…

April 3, 2023
کھیل

کراچی گیمز : باکسنگ ایونٹ کراچی ساؤتھ نے 09 گولڈ لیکر جیت لیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): کراچی گیمز باکسنگ ایونٹ ضلع جنوبی نے جیت لیا۔دو روزہ مقابلوں میں کراچی کے 05 اضلاع کے…

March 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?