Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارتی سپریم کورٹ نےراہول گاندھی کی سزا معطل کردی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > بھارتی سپریم کورٹ نےراہول گاندھی کی سزا معطل کردی
دنیا

بھارتی سپریم کورٹ نےراہول گاندھی کی سزا معطل کردی

Published August 4, 2023
Tags: Featured نااہلی کے بعد پارلیمنٹ میں واپسی کی راہ ہموار
Share
SHARE

نیو دہلی (ویب ڈیسک): بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے راہول گاندھی کی ہتک عزت کیس میں سزا کو معطل کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف‘ پی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے سے اپوزیشن کے سینئر سیاستدان کی نااہلی کے بعد پارلیمنٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔53 سالہ راہول گاندھی کو مارچ میں اس مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جب کہ ناقدین نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں قانون کی حکمرانی کو خطرات لاحق ہیں۔

سزا کے نتیجے میں انہیں قانون ساز اسمبلی سے باہر کردیا گیا لیکن سپریم کورٹ تک کیس کی اپیل کے مرحلے تک وہ جیل سے باہر رہے۔

ایک جج نے کہا کہ ابتدائی ٹرائل راہول گاندھی پر ان کے بیانات کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ سزا دینے کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہا، انہوں نے چار سال قبل ایک انتخابی ریلی کے دوران یہ بیانات دیے تھے۔

راہول گاندھی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے ایک اہم رہنما ہیں، ان کی پارٹی کبھی بھارتی سیاست کی ایک بڑی طاقت تھی۔

خیال رہے کہ راہول گاندھی ملک کے اہم اپوزیشن رہنماؤں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں جو 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف وزارت عظمیٰ کے لیے انتخابات میں کھڑے ہوں گے، انہیں 2019 کے عام انتخابات میں بی جے پی سے بری طرح شکست ہوئی تھی۔

دوسری جانب نریندر مودی بھارت کے سب سے مقبول سیاست دان سمجھے جاتے ہیں اور 2024 کے عام انتخابات میں ان کا تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ہے۔

راہول گاندھی، بھارت کے اہم سیاسی خاندان اور سابق وزرائے اعظم کے بیٹے، پوتے اور پڑپوتے بھی ہیں۔

راہول گاندھی کے خلاف حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما نے 2019 کے عام انتخابات کے دوران ان کی ایک تقریر پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انہوں نے ’مودی‘ ذات کو چوروں سے منسوب کیا تھا۔

قانون کے تحت 2 سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا پانے والے قانون ساز خود بخود نااہل ہو جاتے ہیں۔

راہول گاندھی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا کہ ان کی تقریر جمہوری سیاسی سرگرمیوں کے دوران کی گئی، اس میں کہا گیا کہ اس کی سزا جمہوری آزادی اظہار کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔

نریندر مودی حکومت کے 9 سالہ اقتدار کے دوران اپوزیشن پارٹیوں اور اداروں کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

ملکی اور عالمی میڈیا بھی بڑھتے ہوئے دباؤ میں آگیا ہے، فروری میں ٹیکس انسپکٹرز نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مقامی دفاتر پر بھی چھاپا مارا تھا۔

TAGGED:Featuredنااہلی کے بعد پارلیمنٹ میں واپسی کی راہ ہموار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مجھے گڑبڑ نظرآرہی ہے، سیکریٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں، منظوروسان
Next Article بھارتی اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہیں، آئی ایس پی آر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

بلوچستان: سریاب میں مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت غیر

کوئٹہ (ہیلتھ ڈیسک): کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مبینہ طور پر مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 سے زائد بچوں…

August 16, 2025
دنیا

سوڈان: فوج-پیرا ملٹری فورسز کی جھڑپوں میں معروف گلوکارہ شادِن گردود ہلاک

سوڈان (ویب ڈیسک): سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی جھڑپوں میں معروف سوڈانی گلوکارہ شادِن گردود ہلاک ہوگئیں۔غیر…

May 15, 2023
پاکستان

نامزد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

(ویب ڈیسک): مظفر آباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ…

February 15, 2024
دنیا

جرمنی کے سرکاری ملازمین کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

(ویب ڈٰسک): برلن: جرمنی کے سرکاری ملازمین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کر دیا۔عرب میڈیا کے…

April 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?