Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کوئٹہ: پولیو ٹیم پر ایک اور حملہ ، دوران َ ہفتہ یہ تیسرا حملہ تھا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > کوئٹہ: پولیو ٹیم پر ایک اور حملہ ، دوران َ ہفتہ یہ تیسرا حملہ تھا
صحت

کوئٹہ: پولیو ٹیم پر ایک اور حملہ ، دوران َ ہفتہ یہ تیسرا حملہ تھا

Published August 6, 2023
Tags: Featured حملے میں پولیو ورکرز بھی محفوظ رہے
Share
SHARE

کوئٹہ (ہیلتھ ڈیسک): کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی قمبرانی میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے آخری مرحلے کے دوران پولیو ویکسی نیشن ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار مسلح حملے میں محفوظ رہے۔انگریزی اخبارکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر یہ تیسرا حملہ تھا، اس سے قبل کیے گئے دیگر 2 حملوں میں تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

سینئر پولیس افسر نے کہا کہ پیر کے روز نواں کلی کے علاقے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس پر ہونے والی فائرنگ کے تناظر میں پولیس اہلکار چوکس تھے، انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں پولیو ورکرز بھی محفوظ رہے۔

جیسے ہی ان پر حملہ کیا گیا، پولیس گارڈز نے پوزیشن سنبھال کر جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور زخمی ہوا لیکن اسے موٹر سائیکل پر سوار اس کے ساتھی لے گئے۔

اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں ہوئی، حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں شام تک کوئی زخمی نہیں لایا گیا۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ حکومت پولیو کے قطرے پلانے والے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا آخری مرحلہ جاری ہے۔

صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ نے بتایا تھا کہ 7 روزہ مہم کے لیے ہیلتھ ورکرز کی 11 ہزار 539 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پاکستان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے اکثر پولیو ٹیموں اور ان کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ یہ پولیو مہم بچوں کی نس بندی کی ایک ’مغربی سازش‘ ہے۔

رواں برس 20 مئی کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا تھا۔

قبل ازیں 8 مارچ کو خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے، بعد ازاں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔

یاد رہے کہ 2020 میں نائیجیریا کو وائرس سے پاک قرار دے دیا گیا تھا جس کے بعد اب دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس باقی رہ گیا ہے۔

TAGGED:Featuredحملے میں پولیو ورکرز بھی محفوظ رہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گلوبل ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کے عباس آفریدی کی تباہ کن بولنگ، ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں
Next Article بھارتی خلائی جہاز چندریان 3 چاند کے مدار میں داخل ہو گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیاکاروبار

ٹرمپ کی مجوزہ محصولات کےاثرات: 25 ممالک کا امریکا کو پارسل بھیجنے کی خدمات معطل کرنے کا فیصلہ

برن- سوئٹزرلینڈ (ویب ڈیسک): 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا، کیونکہ…

August 27, 2025
دنیا

امریکا: بالٹی مور میں حادثہ، کارگو شپ ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیا، کئی گاڑیاں ڈوب گئیں

بالٹی مور - امریکا (ویب‌ڈیسک): امریکی شہر بالٹی مور کے مشہور پل سے کارگو شپ ٹکرانے کے باعث پل ٹوٹ…

March 26, 2024
دنیا

ترکیہ بلدیاتی انتخابات:ری پبلکن پیپلز پارٹی کی طیب ایردوان کی جماعت کو بد ترین شکست

استنبول (ویب‌ڈیسک): استنبول کے نو منتخب میئر اور حزب اختلاف کے اکرم امام اوغلو نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریبا…

April 1, 2024
کھیل

پی ایس ایل: قلندرز کا جادو آج بھی نہ چل سکا، دفاعی چیمپئن کو مسلسل چھٹی شکست

(ویب ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو…

February 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?