Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت کا جاتے جاتے سرکاری ملازمین کو الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا تحفہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت کا جاتے جاتے سرکاری ملازمین کو الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا تحفہ
پاکستان

حکومت کا جاتے جاتے سرکاری ملازمین کو الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا تحفہ

Published August 9, 2023
Tags: Featured حکومت اضافی رقم کا 50 فیصد ادا کرے گی۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):حکومت نے آج اپنی مدت اختتام پذیر ہونے سے قبل سرکاری فرائض ادا کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کے یومیہ سفری اور مائلیج الاؤنسز میں 50 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک کے اندر اب گریڈ 22 کے ملازمین کے لیے یومیہ زیادہ سے زیادہ 7 ہزار 2 سو روپے خصوصی الاؤنسز کی اجازت ہوگی، اس کے بعد گریڈ 21 کے ملازمین کو 6 ہزار روپے جبکہ گریڈ 19 اور 20 والوں کو 4 ہزار 920 روپے ملیں گے۔

اسی طرح گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کے لیے زیادہ سے زیادہ خصوصی یومیہ الاؤنس 3 ہزار 840 روپے مقرر کیا گیا ہے، اس کے بعد گریڈ 12 سے 16 کے ملازمین کے لیے 2 ہزار 160 روپے، گریڈ 5 سے 11 کے ملازمین کے لیے ایک ہزار 320 روپے اور گریڈ ایک سے 4 کے لیے یومیہ ایک ہزار 200 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

الاؤنسز میں اضافہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہے۔

تحریر جاری ہے‎

ٹرانسپورٹیشن لاگت میں بھی 50 فیصد اضافہ کر کے گاڑیوں کے لیے 7.5 روپے فی کلومیٹر اور موٹر سائیکلوں کے لیے 3.75 روپے فی کلو میٹر کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ذاتی کاروں یا ٹیکسیوں کے لیے فی کلو میٹر مائلیج الاؤنس 50 فیصد بڑھا کر 15 روپے، موٹر سائیکلوں کے لیے 6 روپے، سائیکلوں کے لیے 3 روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے 3.75 روپے فی کلو میٹر کر دیا گیا ہے۔

گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے لیے ہوائی سفر کی اجازت ہے جبکہ ریٹائرمنٹ یا تبادلے پر ذاتی اشیا لے جانے کی لاگت بھی 0.03 روپے کلو فی کلومیٹر تک بڑھا دی گئی ہے۔

مندرجہ بالا یومیہ الاؤنس مخصوص اسٹیشنوں پر لاگو ہوتا ہے جنہیں وقتاً فوقتاً نوٹیفائیڈ کیا جاتا ہے، ان میں حیدرآباد، کراچی، سکھر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، کوئٹہ، سرگودھا، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور، گوادر، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مظفر آباد اور میرپور شامل ہیں۔

اسی طرح دیگر اسٹیشنوں کے ملازمین کے لیے عمومی یومیہ الاؤنس کی شرح میں 50 فیصد اضافہ کر کے گریڈ 21 اور 22 کے ملازمین کے لیے 4 ہزار 200 روپے، گریڈ 19 اور 20 کے لیے 3 ہزار 720 روپے، گریڈ 17 اور 18 کے لیے 3 ہزار روپے، گریڈ 12 اور 16 کے لیے ایک ہزار 680 روپے، گریڈ 5 سے 11 کے ملازمین کے لیے 936 روپے اور گریڈ ٓایک سے 4 کے ملازمین کے لیے بڑھا کر 744 روپے تک کر دیا گیا ہے۔

یہ شرحیں وہاں لاگو نہیں ہوں گی جہاں آپریشنل ڈیوٹی کے لیے 20 مقررہ یومیہ الاؤنس تنخواہ کے ساتھ ادا کیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں گریڈ ایک سے 19 تک کے سرکاری ملازمین سرکاری گیسٹ ہاؤسز، پبلک سیکٹر کارپوریشنز، ریسٹ ہاؤسز، موٹلز اور ہوٹلوں میں رہ سکتے ہیں (سوائے فائیو اسٹار والے)، وہ رسیدیں پیش کرنے پر کمرے کے اصل کرایہ کے چارجز کا دعویٰ کر سکتے ہیں جو مخصوص اسٹیشنوں میں زیادہ سے زیادہ تین یومیہ الاؤنسز اور غیر متعین اسٹیشنوں پر ڈیڑھ یومیہ الاؤنسز کے ساتھ مشروط ہیں۔

جہاں ہوٹل میں رہائش کی کوئی رسید پیش نہیں کی جاتی ہے وہاں مخصوص اسٹیشنوں میں دو یومیہ الاؤنسز اور غیر مخصوص اسٹیشنوں پر ایک الاؤنس کے برابر رہائش کے چارجز کی شرح قابل قبول ہوگی۔

گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے سرکاری ملازمین ہوٹلوں میں رہ سکتے ہیں اور رسیدوں کو پیش کرنے پر کمرے کے کرایے کے چارجز کا دعویٰ کر سکتے ہیں جو مخصوص اسٹیشنوں کے لیے زیادہ سے زیادہ تین یومیہ الاؤنسز اور غیر متعین اسٹیشنوں پر ڈیڑھ یومیہ الاؤنس کے برابر ہوگا۔

البتہ جہاں ہوٹل میں رہائش کی کوئی رسید پیش نہیں کی جائے وہاں رہائش کے چارجز کی شرح مخصوص اسٹیشنوں پر دو یومیہ الاؤنس اور غیر متعین اسٹیشنوں پر ایک یومیہ الاؤنس کے برابر قابل قبول ہوگی۔

گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے لیےاگر کمرے کا کرایہ زیادہ سے زیادہ حد سے زیادہ ہے تو حکومت اضافی رقم کا 50 فیصد ادا کرے گی۔

دریں اثنا سفارتی مشنوں میں بیرون ملک تعینات سرکاری ملازمین کے لیے بھی اسی طرح کے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جو کہ اقوام متحدہ کے نان ہاؤسنگ کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر امریکی ڈالر میں قابل ادائیگی غیر ملکی اور تفریحی الاؤنسز کی مد میں ہے۔

مختلف خطوں اور ممالک کے لحاظ سے ہر سفارتی مشن کے لیے ان الاؤنسز کے لیے الگ ریٹ لسٹ نوٹیفائیڈ کر دی گئی ہے۔

TAGGED:Featuredحکومت اضافی رقم کا 50 فیصد ادا کرے گی۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ممبئی: سپر ہٹ فلم ‘باڈی گارڈ’ کے ہدایتکار صدیق اسمٰعیل چل بسے
Next Article عمران خان کی جیل میں اے کلاس کی ڈیمانڈ غیر قانونی ہے: فیاض چوہان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے…

October 3, 2023
پاکستانتازہ ترین

’قوم شہدا کی قدر کرتی ہے‘، صدر مملکت کا شہدا کے لواحقین سے رابطہ، اظہار تعزیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کی اور شہدا کو…

May 26, 2023
دنیا

اقوام متحدہ اجلاس:کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہمارے ہاتھ نہ پہنچ سکیں؛اسرائیل کی ایران کو دھمکی

نیویارک (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ…

September 27, 2024
پاکستانکاروبار

ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ گیم چینجر ہے،جلدمکمل کیا جائے؛ شرجیل میمن

کراچی(ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دے…

October 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?