Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

Published August 11, 2023
Tags: ڈیفنس سائیڈ کو برابر کھیلنے کا موقع دیا جائے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔9 مئی واقعات کے 7 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی لاہور عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ سب سے پہلے استدعا ہے کہ اس ضمانت کو ملتوی کر دیا جائے، قانونی نکتے پر ریسرچ کرنے کے لیے 3 دن کا وقت ملا، عدالت یا پراسیکیوٹر مزید مہلت دینے کی مخالفت کرتے ہیں تو دلائل دے دیتا ہوں۔

فاضل جج نے بیرسٹرسلمان صفدر کو ہدایت کی کہ آپ میرا حال ہمایوں دلاور جیسا نہ کریں، آپ دلائل شروع کریں، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا آپ ہمایوں دلاور نہیں ہیں آپ نے ہم پر بہت مہربانیاں کی ہوئی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کی تکنیکی بنیادوں عبوری ضمانت منسوخ نہ کی جائے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عدالتی حکم پر حراستی اور سزا یافتہ ملزمان روزانہ پیش کیے جاتے ہیں، درخواست گزار کو بھی جیل سے طلب کر لیا جائے، جس پر جج نے کہا کہ سزا یافتہ نہیں پیش ہوتے۔

پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا میں چاہتا ہوں 50 اوور پراسیکیوشن اور ڈیفنس سائیڈ کو برابر کھیلنے کا موقع دیا جائے، بارش کا بہانہ بنا کر میرے سائل کو کھیلنے کا موقع نہ دینا مناسب نہیں ہو گا، سپریم کورٹ نے 24 اگست تک چیئرمین تحریک انصاف کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، چیئرمین تحریک انصاف اس عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیے جب آپ کے مؤکل باہر تھے تو عدالت آتے ہی نہیں تھے، آپ تو کسی ایم پی اے، ایم این اے کے پروڈکشن آرڈز ہی جاری نہیں کرتے تھے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ قانونی طریقہ کار ایسا کوئی بھی موجود نہیں جس کے تحت کسی سزا یافتہ کو عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے، جس پر جج نے کہا ہم تو سزا یافتہ کا ٹرائل بھی جیل میں ہی کرتے ہیں۔

سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ اگر ملزم عدالت میں نہ آئے تو عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی جاتی ہے، اس بنیاد پر قوی امکان ہے کہ ملزم کی سزا دو دن بعد معطل ہو جائے گی تو یہ جواز مناسب نہیں ہے، عدالت عدم پیروی خارج کر دے، جب ملزم کی سزا معطل ہو گی جیل سے باہر آئے گا تو عبوری ضمانت کا حقدار ہو گا، پہلے ہی ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے مہربانی کر دی گئی، مزید مہلت نہ دی جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت راولپنڈی نے بھی القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس میں عدم پیروی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی درخواستیں عدم پیروی پر منسوخ کر دی تھیں۔

سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

TAGGED:ڈیفنس سائیڈ کو برابر کھیلنے کا موقع دیا جائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: فیلڈ مینٹیننس کے نام پر پھر گیس سپلائی معطل کرنے کا عندیہ
Next Article سندھ اسمبلی اور کابینہ آج تحلیل ہوجائیں‌گی، نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہیں ہوسکا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کے 14 معاونین بلامعاوضہ کام کریں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ‏وزیراعظم شہبازشریف نے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ وزیر اعظم کے…

February 10, 2023
پاکستان

عمران خان کی ویڈیولنک حاضری، 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف کی 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کے کیس میں عدالت نے ویڈیو لنک کے…

April 13, 2023
پاکستانتازہ ترین

مننی لانڈرنگ کیس:پرویز الہٰی کے بیٹے، بہو کی پراپرٹی،اکاؤنٹس منجمد

لاہور (ویب ڈیسک): عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی اور ان کی بہو اور…

March 18, 2023
پاکستاندنیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے افغانستان میں منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک

ڈانگرالگد - افغانستان (ویب ڈیسک): پاک افغان سرحد پر پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے کالعدم تحریک طالبان افغانستان کی…

March 24, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?