پیرس (ویبڈیسک): فرانس کے شہر پیرس میں ایفل ٹاور پر بم کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد پولیس نے علاقے کو خالی کروا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا جبکہ قریبی سڑکوں کو بھی عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے ایفل ٹاور کی تین منزلوں اور صحن کو خالی کروانے کے بعد کئی گھنٹوں تک علاقے کی تلاشی لی۔
فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز بم کے اطلاعات کے بعد کئی گھنٹوں تک ایفل ٹاور کو عام سیاحوں کیلئے بند کرکے تلاشی کا عمل مکمل کرنے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔
سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ایفل ٹاور کوبھی سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔