Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یوم آزادی پر ISPR کے2 نغمے ’جان کی قیمت‘ اور’تو جان وطن‘ جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > یوم آزادی پر ISPR کے2 نغمے ’جان کی قیمت‘ اور’تو جان وطن‘ جاری
انٹرٹینمنٹ

یوم آزادی پر ISPR کے2 نغمے ’جان کی قیمت‘ اور’تو جان وطن‘ جاری

Published August 14, 2023
Tags: ’تو جان وطن‘ کے عنوان سے جاری نغمہ ’جان کی قیمت‘ کی عنوان سے نغمہ Featured
Share
SHARE

راولپنڈی (شوبز ڈیسک): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے وطن عزیز کے77واں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی ملی نغمے جاری کیے گئے ہیں۔ملک بھر میں 14 اگست کے روز 77واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس حوالے سے آج چھوٹی بڑی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے یوٹیوب پر 2 مختلف ملی نغمے شئیر کیے گئے جسے دو مختلف گلوکاروں کی اپنی آواز میں گنگنایا ہے۔

گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے ’جان کی قیمت‘ کی عنوان سے نغمہ جاری کیا گیا جسے گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز میں گنگنایا ہے۔

یہ نغمہ ان شہیدوں کے نام کیا گیا ہے جنہوں نے دفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی پیش کیں۔

اس نغمے میں ملک کی آزادی اور خوشحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجیوں، سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ملے نغمے کی ڈسکرپشن باکس میں آئی ایس پی آر کی جانب سے لکھا گیا کہ اس نغمے کے ذریعے ہم ان پہادر شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں، ’آئیے مل کر ان کی یاد کو زندہ رکھیں اور ایک مضبوط، متحد اور خوشحال پاکستان بنانے کا عہد کریں۔‘

اس میں مزید بتایا گیا کہ 14 اگست غیر متزلزل عزم، جذبہ حب الوطنی، اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور عظیم قربانی کی وہ روشن علامت ہے جس کو یاد رکھتے ہوئے ہماری آنے والی نسلیں دفاع وطن کو اپنی جان سے زیادہ مقدم رکھنے کے عزم کو جلا بخشتی رہیں گی۔

’جان کی قیمت‘ کے عنوان سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح ایک بہادر فوجی دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کردیتا ہے، شہید نوجوان کے والدین، اہلیہ اور بیٹے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر ایک اور ویڈیو جاری کی گئی۔

’تو جان وطن‘ کے عنوان سے جاری نغمہ گلوکار کامران اللہ خان نے اپنی آواز میں گنگنایا ہے۔

اس نغمے میں پاکستان قوم کی اپنے وطن کے ساتھ گہری محبت اور تعلق پر زور دیا گیا ہے کہ چاہے کیسے بھی حالات ہوں قوم ہمیشہ اپنے ملک کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

اس نغمے میں قوم کے اتحاد، جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس کے علاوہ ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے جنہوں نے وطن کی آزادی اور بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب جاری ویڈیو میں پیغام دیا گیا کہ ’آئیے ایک ساتھ بحیثیت قوم مضبوط کھڑے ہوں، اپنے وطن کے لیے متحد ہوں، ہم آہنگ مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک ساتھ کام کریں۔‘

آئی ایس پی آر اس سے قبل بھی پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف مواقع پر گانے جاری کرتا آیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گرد حملے کے بعد بھی شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی گانا جاری کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے سانحہ پشاور کے حوالے سے 2 گانے جاری کیے گئے تھے، جو عوام میں بہت مقبول ہوئے تھے۔

TAGGED:’تو جان وطن‘ کے عنوان سے جاری نغمہ’جان کی قیمت‘ کی عنوان سے نغمہFeatured
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انوار الحق کاکڑ سینیٹ سے مستعفی، نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا
Next Article افغانستان: خوست کے ہوٹل میں بم دھماکا، 3 افراد ہلاک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

PTA نےمتعدد سمز کے استعمال پر فون بلاک کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی

اسلام آباد (ٹیک‌ڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے منسوب کی گئی ایک مبینہ پریس ریلیز میں دعویٰ کیا گیا…

August 30, 2025
دنیا

امریکہ میں 3 دن میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ،7 چینی افراد ہلاک

کراچی (ویب ڈیسک): بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحلی شہر ہاف مون بے…

January 24, 2023
پاکستان

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایاگیا روٹ توڑنےکی…

October 25, 2024
دنیا

اب غیر مشروط غیر ملکی گرانٹس نہیں دیںگے؛سعودی وزیر خزانہ

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہےکہ سعودی عرب اب غیر مشروط غیر ملکی گرانٹس نہیں دے گا اور…

January 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?