Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سال 2023 کے دوران مجموعی قرضوں، واجبات میں 29 فیصد اضافہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > سال 2023 کے دوران مجموعی قرضوں، واجبات میں 29 فیصد اضافہ
کاروبار

سال 2023 کے دوران مجموعی قرضوں، واجبات میں 29 فیصد اضافہ

Published August 17, 2023
Tags: Featured ملکی قرضہ بڑھ کر 388 کھرب روپے ہو گیا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی قرضے اور واجبات مالی سال 2023 کے دوران 29 فیصد یا 173 کھرب 32 ارب روپے بڑھ کر 771.04 کھرب روپے تک پہنچ گئے، جو 2022 میں 597 کھرب روپے تھے۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تاہم اسی مالی سال کے دوران ملک کے مجموعی بیرونی قرضوں میں 6 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، جو مالی سال 2022 میں 130 ارب 30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 124 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک نے رپورٹ کیا کہ مجموعی قرض اور واجبات جی ڈی پی کے 91.1 فیصد تک پہنچ گئے ہیں، جو مالی سال 2022 میں 89.7 فیصد تھے۔

واجبات کو نکال کر مالی سال 2023 میں ملک کا مجموعی قرضہ 729.91 کھرب روپے رہا جو مالی سال 2022 میں 568.37 کھرب تھا۔

یہ مالی سال 2023 میں 28.4 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں، جو اس سے پچھلے مالی سال 2022 کے دوران 24.7 فیصد بڑھے تھے، گزشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی شرح کے حساب سے قرض 86.2 فیصد تھا، جو اس سے پچھلے مالی سال میں 85.3 فیصد تھا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2023 میں ملکی قرضہ بڑھ کر 388 کھرب روپے ہو گیا جو پچھلے مالی سال میں 310.85 کھرب روپے تھا۔

معیشت پر اس قرض اور واجبات کا اثر سود سمیت قرض کی ادائیگی میں ظاہر ہوتا ہے، جو مالی سال 2023 میں 98.19 کھرب روپے تک پہنچ گیا جب کہ مالی سال 2022 میں یہ 55.78کھرب روپے تھا، یہ سالانہ بنیادوں پر 76 فیصد اور جی ڈی پی کا 11.6 فیصد اضافہ ہے، مالی سال 2022 میں یہ جی ڈی پی کے 8.4 فیصد تھا۔

اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ قرض پر سود کی ادائیگی گزشتہ مالی سال میں 33.31 کھرب روپے کے مقابلے میں 59.35 کھرب روپے رہی، مالی سال 2023میں جی ڈی پی کا حجم مالی سال 2022 میں 666.23کھرب روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھ کر 846.57 کھرب روپے ہو گیا۔

مالی سال 2023 کے دوران جہاں بیرونی قرضوں کا حجم کم ہوا وہیں بیرونی قرضوں کی فراہمی میں تقریباً 25 فیصد اضافہ بھی ہوا۔

TAGGED:Featuredملکی قرضہ بڑھ کر 388 کھرب روپے ہو گیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکا میں خنزیر کے گردے کی انسانی جسم میں پیوند کاری کا تجربہ
Next Article صحافی جان محمد مہرکے قتل کیس میں نامزد2 ملزمان گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

روس نے ایران کے جوہری توانائی پروگرام کی حمایت کردی

تہران - ماسکو (ویب ڈیسک): ایرانی صدرمسعود پزشکیان اور روسی صدرپیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ایرانی میڈیا نے مسعود…

August 26, 2025
کھیل

انتظامی کمیٹی: شاہد آفریدی،ثنا میر مستعفی، ہارون رشید دوبارہ شامل

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کے 3 ارکان (سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی، خواتین…

February 2, 2023
انٹرٹینمنٹ

کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): اپنے متنازع بیانات اور تنقید کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا…

August 15, 2024
پاکستان

ہماری عدلیہ نے ارشد کی طرح ورلڈ ریکارڈ بنایا، یہ عدالت چلانے کیساتھ ڈیم بھی بنا سکتی ہے: بلاول

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ہماری عدلیہ نے ارشد ندیم کی طرح…

August 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?