Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: توشہ خانہ کیس: خواجہ حارث عمران خان کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > توشہ خانہ کیس: خواجہ حارث عمران خان کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے
پاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ کیس: خواجہ حارث عمران خان کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے

Published August 24, 2023
Tags: کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): خواجہ حارث چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ کیس کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں ڈسپلن پر تحفظات پر قانونی ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض نہ اٹھانے کا مشورہ دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے کچھ ارکان چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ پر اعتراض کا مشورہ دے رہے تھے، کچھ وکلا نےخواجہ حارث کوکہا آپ بینچ پر اعتراض نہ اٹھائیں مگر ہمیں اجازت دیں۔

ذرائع کے مطابق خواجہ حارث کی جانب سے خود کو کیس سے علیحدہ کرنے کے بعد اب سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی لطیف کھوسہ اور دیگر وکلا کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دی ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کیلئے خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 22 اگست کی سماعت میں بھی خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، توشہ خانہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواست میں بھی خواجہ حارث وکیل نہیں ہوں گے۔

TAGGED:کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article الیکشن کمیشن صدر کی دی ہوئی تاریخ پر الیکشن کرانے کا پابند ہے: مصدق ملک
Next Article چندریان 3 کا بجٹ: ہالی ووڈ مووی سے بھی کم، صرف 75 ملین امریکی ڈالر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

پیٹرول کا بحران،اوگرا کا چیف سیکرٹری پنجاب کو کارروائی کاحکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک کے کئی شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کے…

February 8, 2023
پاکستان

افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشتگردی ہورہی ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی ہورہی ہے، ہمیں…

June 28, 2024
تازہ ترینکھیل

فیفا ورلڈکپ فائنل: فرانس کو شکست ، ارجنٹینا عالمی چیمپئن بن گیا

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد…

December 18, 2022
پاکستانتازہ ترین

بحریہ ٹاؤن سے ملیر ہالٹ روٹ پر پیپلز الیکٹرک بس سروس شروع

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے بحریہ ٹاؤن سے ملیرہالٹ تک پیپلزالیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کردیا۔بحریہ…

April 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?