Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کالعدم ٹی ٹی پی ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہے، اقوام متحدہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > کالعدم ٹی ٹی پی ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہے، اقوام متحدہ
دنیا

کالعدم ٹی ٹی پی ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہے، اقوام متحدہ

Published August 27, 2023
Tags: Featured داعش-خراسان نے بھی پاکستان کے اندر حملے کیے دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں
Share
SHARE

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں زیر بحث اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور طالبان اور القاعدہ سے وابستہ دیگر گروہ، داعش (آئی ایس) کو نیٹو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے 2 عہدیداروں نے سیکیورٹی کونسل کو بتایا کہ داعش اور اس سے وابستہ کالعدم ٹی ٹی پی جیسی تنظیمیں، جوکہ اب نیٹو ہتھیاروں سے لیس ہیں، شورش زدہ علاقوں اور پڑوسی ممالک کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان کے اندر طویل عرصے سے حملے جاری ہیں جبکہ حال ہی میں عسکریت پسند گروہ داعش-خراسان نے بھی پاکستان کے اندر حملے کیے ہیں، رواں برس جولائی میں جے یو آئی (ف) کے کنونشن پر حملہ کیا گیا جس میں 40 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تاہم افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان دعووں کو ’بےبنیاد‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ طالبان کے قبضے کے بعد سے افغانستان میں داعش کی سرگرمیاں بہت کم ہوکر اب نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ افغانستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کے بارے میں اس طرح کا منفی پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں، اُن کے پاس یا تو معلومات کی کمی ہے یا پھر وہ اس پروپیگنڈے کو داعش اور اس کے اہداف کو اخلاقی جواز فراہم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

عالمی امن اور سلامتی کو داعش کی جانب سے لاحق خطرے پر سیکریٹری جنرل کی 17ویں رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دفتر (یو این او سی ٹی) کے سربراہ ولادیمیر وورونکوف اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نتالیہ گرمن نے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کو بریفنگ دی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیٹو کے وہ ہتھیار، جوکہ عام طور پر سابق افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کو فراہم کیے گئے تھے، اب طالبان اور القاعدہ سے وابستہ گروہوں مثلاً کالعدم ٹی ٹی پی اور مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے ساتھ اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے افغانستان کے اندر اور ہمسایہ ریاستوں میں بڑی مقدار میں ہتھیاروں اور دیگر فوجی سازوسامان کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق داعش نے ایک ’انڈسٹری کمیٹی‘ بھی بنا رکھی ہے تاکہ ہتھیار سازی میں بہتری کے نئے راستے تلاش کیے جا سکیں اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات اور ڈرونز کے لیے پے لوڈز میں اضافے جیسی دیگر چیزیں بنائی جاسکیں۔

ولادیمیر وورونکوف نے کونسل کو بتایا کہ افغانستان کی صورت حال تیزی سے پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، ہتھیار اور گولہ بارود دہشت گردوں کے ہاتھ لگنےکا خدشہ اب عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش-خراسان کی اندرون ملک آپریشنل صلاحیتوں میں مبینہ طور پر اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت اس گروہ کے اب طالبان اور اپنے عالمی اہداف کے خلاف حملے منظم ہوتے جارہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے خبردار کیا کہ افغانستان میں تقریباً 20 مختلف دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اور سرگرمیاں، طالبان حکام کے جابرانہ اقدامات، پائیدار ترقی کی عدم موجودگی اور ایک سنگین انسانی بحران خطے اور اس کے اطراف کے لیے اہم چیلنجز ہیں۔

انسداد دہشت گردی کمیٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نتالیہ گرمن نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں اور ان کوششوں کے لیے عالمی سطح پر تعاون کا مظاہرہ کریں۔

TAGGED:Featuredداعش-خراسان نے بھی پاکستان کے اندر حملے کیےدہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ فائنل: پاکستان کی بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست
Next Article واٹس ایپ کا ایچ ڈی ویڈیو ، تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

عمران کی ہائرکردہ پاک پیک تنظیم سرگرم: پاکستانی صورتحال پراراکین کانگریس کا بلنکن کوخط

واشنگٹن (ویب ڈیسک): پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 60 اراکین کانگریس نے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔خط…

May 18, 2023
انٹرٹینمنٹ

انور مقصود کیجانب سے فوج سے متعلق بیان پر معذرت اور اغوا کی خبروں کی تردید

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستانی مصنف انور مقصود نے فوج سے متعلق بیان پر معذرت اور اغوا کی خبروں کی تردید…

December 9, 2024
پاکستانکاروبار

نواز شریف نے گندم اسکینڈل پر پر وزیراعظم شہباز شریف طلب کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گندم اسکینڈل پر وزیراعظم شہباز شریف کو…

May 3, 2024
پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): وزیراعظم شہبازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں کاروباری حضرات اور…

July 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?