Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ فائنل: پاکستان کی بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ فائنل: پاکستان کی بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست
کھیل

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ فائنل: پاکستان کی بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست

Published August 27, 2023
Tags: Featured اہتمام بین الاقوامی بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کرتا ہے پہلا میچ اسپین میں 1998 میں کھیلا گیا تھا
Share
SHARE

برمنگھم (اسپورٹس ڈیسک): برطانیہ میں جاری انٹرنیشنل بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ابسا ورلڈ گیمز 2023 کے فائنل میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔اس سے قبل پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بلائنڈ عالمی کپ کے مسلسل پانچ فائنل کھیلنے میں کامیاب ہوچکی ہے، رواں سال قومی ٹیم کو تیسری مرتبہ عالمی چمپیئن بننے کا اعزاز ملا ہے۔گزشتہ روز برطانیہ میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ ہوا۔

ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹون کے نقصان پر 184 رنز تک محدود رکھا، جس میں بھارتی بلائنڈ ٹیم کی جانب سے ٹومپکی نے 76 اور رمیش نے 48 رنز بنائے۔جس کے بعد پاکستان نے 15ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

پاکستان کے اوپننگ بلے باز مطیع اللہ اور نصار علی نے صرف 27 گیندوں پر ٹیم کو 50 رنز تک پہنچانے کی کوشش کی۔بھارتی باؤلرز نے 42 رنز اکسٹرا دیے جس سے پاکستان کو بڑا برتری حاصل ہوئی۔

محمد سلمان کے 25 گیندوں پر 48 رنز بنائے اور بدر منیر نے 12 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور نثار علی نے 36 رنز بنائے جس سے پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح حاصل کی۔

بھارت کے خلاف فتح کے بعد برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بلائنڈ ٹیم کی جانب سے خوشی اور جشن کے مناظر دیکھنے کو ملے، جہاں گرین شرٹس نے تالیوں اور ڈھول کی تھاپ پر جشن منایا۔

شائقین نے قومی ٹیم کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے اور قومی پرچم لہراتے ہوئے کھلاڑیوں کو گلے لگایا۔سماجی پلیٹ فارم ایکس پر بھی صارفین نے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو خوب سراہا۔

Pakistan Blind Cricket team celebration after defeat India in Final of World Blind Games https://t.co/k9Ke9BHjay pic.twitter.com/nEERlJ6XPa

— Abdul Ghaffar 🇵🇰 (@GhaffarDawnNews) August 26, 2023

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی قومی ٹیم نے ایونٹ میں بھارت، بنگلا دیش، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

قومی ٹیم ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا، ایونٹ کے شروع پاکستان نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔

ابسا ورلڈ گیمز (ورلڈ بلائنڈ گیمز) ایک بین الاقوامی ایونٹ ہے، جو ہر 4 سال بعد منعقد ہوتا ہے، جس کا اہتمام بین الاقوامی بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کرتا ہے، اس ایونٹ میں نابینا اور جزوی بینائی کھلاڑیوں کو کئی کھیلوں میں حصہ لینے کے قابل بنایا جاتا ہے، اس فیڈریشن کے تحت پہلا میچ اسپین میں 1998 میں کھیلا گیا تھا۔

TAGGED:Featuredاہتمام بین الاقوامی بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کرتا ہےپہلا میچ اسپین میں 1998 میں کھیلا گیا تھا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان کا افغانستان کو وائٹ واش، ICC ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل
Next Article کالعدم ٹی ٹی پی ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہے، اقوام متحدہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر پر اب 25 ہزار حروف پر مشتمل ٹوئٹس کرنا ممکن

کراچی (ٹیک ڈیسک): جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدا ہے، اس وقت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں…

June 28, 2023
پاکستانکاروبار

اینٹی نارکوٹکس فورس کا کنٹینر پر چھاپہ، پیاز میں چھپائی گئی منشیات پکڑ لی

کراچی (ویب ڈیسک): اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سے کنٹینر میں سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات…

September 30, 2023
پاکستان

’سوچا تھا بارڈر کراس‘ کرلوں گی تو شوہر کو بتاؤنگی‘، بھارتی لڑکی انجو کا بیان

اسلام آباد(ویب ڈیسک): پاکستانی نوجوان نصراللہ سے ملاقات کیلئے واہگہ سمیت تمام ازدواجی اور سماجی سرحدیں عبور کر کے پاکستان…

July 25, 2023
کھیل

پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں…

February 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?